کراچی میں آج یہ تعلیمی ادارے اور طلباء غیر یقینی صورتحال سے دوچار

کراچی میں آج یہ تعلیمی ادارے اور طلباء غیر یقینی صورتحال سے دوچار۔ملک میں پہیہ جام ہڑتال کی کال کے بعد مختلف کاروباری تنظیموں اور ٹرانسپورٹرز نے آج کا کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے موجودہ صورتحال میں تعلیمی ادارے اور طلبہ سخت پریشان ہیں اور غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں سحری میں طلبہ اور اساتذہ ایک دوسرے سے رابطہ کرنے کی کوششوں میں مصروف رہے بعض تعلیمی اداروں کی جانب سے طلباء اور والدین کو شہر کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے رزق نہ لینے کا مشورہ دیا گیا ہے جبکہ وین ڈرائیورز نے آگاہ کیا ہے کہ وہ بچوں کو لینے نہیں آئیں گے تعلیمی اداروں کی اکثریت غیر اعلانیہ طور پر آج درس و تدریس کا عمل معطل رکھے گی ۔دوسری طرف مختلف کاروباری تنظیموں نے مکمل شٹرڈاؤن اور ٹرانسپورٹرز نے اپنی ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے مسافروں اور اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو آنے جانے میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے ۔