دانیال نے والدہ اور علی ظفر کے ہمراہ فیملی ویڈیو شیئر کر دی

پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کے چھوٹی بھائی، دانیال ظفر کی جانب سے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو کہ خوب وائرل ہو گئی ہے۔

انسٹا گرام اسٹوری پر دانیال ظفر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے بڑے بھائی علی ظفر اور والدہ کے ساتھ بیٹھے ٹی وی دیکھ رہے ہیں۔

دانیال ظفر کی جانب سے شیئر کی انسٹا اسٹوری میں علی ظفر اپنی والدہ کے پاؤں دبا رہے ہیں اور یہ تینوں مل کر رمضان کے دوران نجی چینل پر نشر ہونے والی دانیال ظفر کی اسپیشل سیریز دیکھ رہے ہیں جبکہ دانیال ظفر بغیر پوچھے اور بتائے بڑے بھائی اور والدہ کی ویڈیو بنا رہے ہیں۔

دانیال کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معلوم ہونے پر علی ظفر ویڈیو میں دانیال سے کہہ رہے ہیں کہ ویڈیو بنانے سے پہلے پوچھ تو لیا کرو جبکہ ان دونوں فنکاروں کی والدہ کو بھی اچانک اپنی ویڈیو بننا کچھ خاص پسند نہیں آیا اور وہ کیمرے سے منہ چھپا رہی ہیں۔

دانیال اور علی ظفر کی یہ فیملی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے خوب وائرل ہو گئی ہے جس پر اُن کے مداح دانیال کی اداکاری کی اور علی ظفر کے والدہ کے پاؤں دبانے پر خوب تعریفیں کر رہے ہیں