مسئلہ کابینہ میں نہیں بلکہ کابینہ کے نااہل سربراہ میں ہے، شازیہ مری

عمران نیازی کی نااہلیت کی وجہ سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے، شازیہ مری

سلیکٹڈ حکومت ملک کی معاشی خودمختاری داؤ پر لگا رہی ہے، شازیہ مری

کراچی (17 اپریل 21): مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی نااہلیت کی وجہ سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے اور مسئلہ کابینہ میں نہیں بلکہ کابینہ کے نااہل سربراہ میں ہے۔ شازیہ مری نے کہا ہے کہ نااہل حکومت کی وجہ سے عوام معاشی اور سکیورٹی اعتبار سے خود کو غیرمحفوظ محسوس کر رہے ہیں ۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ سلیکٹڈ حکومت ملک کی معاشی خودمختاری داؤ پر لگا رہی ہے اور کہا کہ اسٹیٹ بینک کو کسی صورت بھی آئی ایم ایف کے حوالے ہونے نہیں دینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ
عمران نیازی نے اپنی سیاست کی خاطر انتہاپسندی کو فروغ دیا اور آج ہم اسکا نتیجہ بھوگت رہے ہیں۔ شازیہ مری نے مزید کہا کہ پاکستان کو مزید خطرات سے بچانے کے لیئے عمران نیازی کی نااہل حکومت کو ہٹانا ضروری ہے ۔