جاوید میاں داد کی اپنی سوچ ہے ۔ وزیراعظم عمران خان اپنے بیان پر قائم

دنیائے کرکٹ کے دو عظیم کھلاڑیوں جاوید میاں داد اور عمران خان کے درمیان ڈومیسٹک کرکٹ اور علاقائی ٹیموں کے حوالے سے کرکٹ کو فروغ دینے کے معاملے پر الگ الگ سوچ اور بحث جاری ہے ۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ڈپارٹمنٹ کرکٹ کے بجائے علاقائی ٹیموں کے فروغ دینے کے بیان پر سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد نے آپ نے مختلف خیالات کا اظہار کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈپارٹمنٹل کرکٹ جاری رکھی جانی چاہیے جاوید میاں داد کے ساتھ ساتھ سابق اسکواش چیمپئن جہانگیر خان اور حقیقی سٹار کھلاڑی اولمپین اصلاح الدین نے بھی ڈیپارٹمنٹ اسپورٹس کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا تھا ۔


اب وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگو میں علاقائی ٹیموں کے فروغ دینے کے اپنے بیان پر قائم رہنے کے ساتھ ساتھ یہ کہا ہے کہ جاوید میاں داد کی اپنی سوچ ہے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ساری دنیا کے اندر علاقائی میچز ہوتے ہیں پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں اسپانسر اپنی ٹیم کھلا دیتا ہے عمران خان کا کہنا ہے کہ شور مچایا جا رہا ہے کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کر رہے ہیں حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ کرکٹ میں بہت پیسہ ہے لیکن سسٹم کرپٹ ہے نظام ٹھیک کردیا جائے تو کوئی بھی ٹیم پاکستان کو ہرا نہیں سکتی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں