‘ثبات’ اور ‘رقصِ بسمل’ جیسے ڈراموں سے مداحوں میں مقبول ہونے والی اداکارہ سارہ خان ناسازی طبیعت کے باعث ہسپتال میں داخل ہیں


ان کے شوہر اور گلوکار، فلک شبیر نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری میں مداحوں کو سارہ خان کے ہسپتال میں داخل ہونے سے متعلق بتایا۔

فلک شبیر نے انسٹاگرام اسٹوری میں سارہ خان کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ہسپتال کے بستر پر موجود ہیں اور لکھا کہ ‘وہ ٹھیک نہیں ہیں’۔

اہم فلک شبیر نے اپنی اسٹوری میں سارہ خان کے ہسپتال داخل ہونے کی وجہ نہیں بتائی تھی۔

اس حوالے سے دی کرنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سارہ خان کے منیجر کے مطابق اداکارہ کو ٹائیفائیڈ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہ ہسپتال میں داخل ہیں۔

جس کے بعد ساتھی اداکاروں عمران اشرف اور ریشم نے اداکارہ کے ہسپتال میں داخل ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں مداحوں نے بھی ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ کچھ مداحوں نے دونوں کو کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا کہا اور امید کی کہ سارہ خان کورونا سے محفوظ ہوں۔

خیال رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر گزشتہ دنوں ترکی میں تھے اور وہاں کے سیاحتی مقامات کی سیر کی تصاویر بھی پوسٹ کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سارہ خان اور فلک شبیر رشتہ ازدواج میں منسلک

سارہ خان گزشتہ برس جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، انہوں نے اور گلوکار فلک شبیر نے 14 جولائی کو منگنی کا اعلان کیا تھا اور اگلے ہی دن دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا تھا اور وہ 17 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

علاوہ ازیں نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامے ‘ثبات’ میں ان کے منفی کردار کے طور پر ان کی اداکاری کو بھی خوب سراہا گیا تھا۔

ان دنوں نجی ٹی وی چینل سے ان کا ایک اور ڈراما ‘رقصِ بسمل’ بھی نشر ہورہا ہے جس میں وہ عمران اشرف کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔
————-
https://www.dawnnews.tv/news/1158043/

—————-
حال ہی میں طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ سارہ خان اب گھر آگئی ہیں۔

ٹائیفائیڈ کا شکار ہونے والی اداکارہ سارہ خان کے فین پیجز کی جانب سے اداکارہ کی جلد صحتیابی کے لیے مختلف دُعائیہ پوسٹس کی گئیں۔

انہی پوسٹس میں سے ایک پر کمنٹ کرتے ہوئے سارہ خان نے اپنے فکرمند مداحوں کو تسلی دی۔

سارہ خان نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھر آٓگئی ہوں۔‘

سارہ خان اسپتال سے ڈسچارج ہوگئیں
اداکارہ نے اپنی طبیعت کے حوالے سے لکھا کہ ’میں اب بالکل ٹھیک ہوں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز سارہ خان کے شوہر فلک شبیر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی تھی جس میں اُن کی اہلیہ و اداکارہ سارہ خان اسپتال میں موجود تھیں۔

سارہ خان کو ٹائیفائیڈ ہوا ہے: مینجر کا انکشاف

فلک شبیر نے تصویر کے کیپشن میں بتایا تھا کہ ’سارہ خان کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے تاہم اُنہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ اداکارہ کو کیا ہوا ہے۔‘

دوسری جانب ایک نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سارہ خان کے مینجر نے بتایا تھا کہ اداکارہ ٹائیفائیڈ میں مبتلا ہوگئی ہیں۔

سارہ خان کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل

مینجر نے بتایا تھا کہ ٹائیفائیڈ کی وجہ سے سارہ خان کو تیز بخار اور اُلٹی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اسی وجہ سے اُنہیں اسپتال میں داخل کیا گیا۔

خیال رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر گزشتہ کچھ دنوں پاکستان کے دوست ملک تُرکی میں چھٹیاں گُزارنے کے لیے گئے ہوئے تھے۔
https://jang.com.pk/news/912936

——————–

پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک ماڈل کنول آفتاب کا فیس بُک اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔

اس حوالے سے کنول آفتاب نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

کنول آفتاب نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ’کسی نے میرا فیس بُک اکاؤنٹ ہیک کرلیا ہے۔‘

کنول آفتاب کا فیس بُک اکاؤنٹ ہیک ہوگیا
ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ ’اگر آپ کو میرے فیس بُک اکاؤنٹ سے کسی بھی قسم کا کوئی میسج موصول ہو تو براہِ کرم اُسے رپورٹ کریں۔‘

خیال رہے کہ گزشتہ ہی دنوں کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر نے نکاح کیا ہے، سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک کی دُنیا کی اس جوڑی کو خوب پسند کیا جاتا ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار ذوالقرنین سکندر اہلیہ کو کیسے مناتے ہیں؟

ٹک ٹاک ماڈل کنول آفتاب کے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 12 اعشاریہ 5 ملین فالوورز ہیں جبکہ ذوالقرنین سکندر کے ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد 11 اعشایہ 9 ملین ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی شادی کی تقریبات کا آغاز

لاہور سے تعلق رکھنے والی کنول آفتاب ناصرف ایک ٹک ٹاک اسٹار ہیں بلکہ وہ گزشتہ کچھ سالوں سے ایک نجی ویب چینل پر میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب نے دو بڑے اعزاز اپنے نام کرلیے

دوسری جانب ذوالقرنین سکندر نے 2018 میں اپنے دوستوں کے ہمراہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر تھوڑے ہی عرصے اپنی جاندار اداکاری کی بدولت مقبول ہو گئے

https://jang.com.pk/news/912926