مومنہ اقبال ایک عام سی نوکری کرتے کرتے اداکارہ کیسے بنیں؟

مومنہ اقبال پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ و ماڈل ہیں۔اداکارہ مشہور ڈرامہ سیریلز پارلر والی لڑکی، عشق میں کافر ،اجنبی لگے زندگی ، اور عہد وفا جیسے ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں اور اس وقت ڈرامہ سیریل خدا اور محبت میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔ مومنہ اقبال کئی عرصے سے مختلف برانڈز کے ڈیزائنرز اور فیشن ماڈلنگ سے وابستہ رہی ہیں۔اداکارہ مومنہ نے حال ہی میں ایک ویب چینل کے پروگرام میں شرکت کی
جس میں انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے اپنی ماڈلنگ، اداکاری اور فلمی کیرئیر کے بارے میں بات چیت کی۔اداکارہ نے بتایا کہ ملازمت شروع کرنے کے بعد ایک دن میری بہن نے مجھے ماڈلنگ کا اشتہار دکھایا اور مجھ سے کہا کہ میں اپنی تصاویر اشتہار کے لیے بھیجوں ،اس کام کے لیے میری بہن نے کافی اصرار کیا تو لہٰذا میں نے اپنی چند تصاویر دیئے گئے ایڈریس پر ارسال کر دیں۔ایک دن بعد مجھے اشتہار کے لیے پیغام موصول ہوا اور مجھ سے پوچھا گیا کہ کیا میں شوٹ
کے لئے دستیاب ہوں؟ لیکن میں نے میسج کو نظرانداز کیا اور اپنی نوکری کرنے پر دھیان دیا۔دو دن بعد مجھے دوبارہ مذکورہ پتے سے فون کال آئی اور کال پر موجود شخص نے کہا: “آپ کو دلچسپی لینی ہوگی کیونکہ آپ نے اپنی تصاویر بھیجی ہیں لہٰذا آپ کو یہاں آنا چاہیئے”۔بعد ازاں اداکارہ نے بتایا کہ میں شوٹنگ کے لئے گئی اور وہاں مجھے ایک اچھی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور میں نے کام جاری رکھا۔ مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ جب سے میں نے ماڈلنگ کا آغاز کیا میں نے اسے پیشے کے طور پر اپنایا اور بہت سے مختلف مشہور لباس برانڈز کے لئے کام کیا۔انٹرویو میں اداکارہ نے مزید بتایا کہ ایک دن ماڈلنگ کرنے کے دوران مجھے
ڈرامہ پارلر والی لڑکی میں کام کرنے کی آفر ہوئی، اور میں نے اس پروجیکٹ کو مسترد کردیا کیونکہ مجھے لگتا تھا کہ میں یہ کام نہیں کرسکتی کیونکہ میں انتہائی شرمیلی تھی اور مجھے لگتا تھا کہ اداکاری نہیں کر سکوں گی

https://dailyausaf.com/showbiz/news-202104-98943.html