فواد چوہدری ایک بار پھر وزیر اطلاعات بن گئے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فیصل جاوید خان نے اپنے مختصر پیغام میں لکھا کہ میں فوادچودھری کو دوبارہ اطلاعات کی وزارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پی ٹی آئی رہنما نے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

یاد رہے کہ فواد چوہدری کے پاس وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی بھی ذمہ داریاں ہیں جب کہ اس سے قبل سینیٹر شبلی فراز وزیر اطلاعات کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے

Courtesy Gnn news