کپتان کے وزراء جلد جیل کے اندر ہوں گے – منظور وسان کا تہلکہ خیز انکشاف




خوابوں کے بادشاہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب کپتان کے وزراء بھی جیل کے اندر ہوں گے اور عمران بھی کہے گا مجھے کیوں نکالا؟منظوروسان کہتے ہیں کہ جون جولائی کا مہینہ اہم ہوگا کوئی جیل میں ہوگا تو کوئی باہر صرف نواز شریف نہیں ان کے ساتھ ساتھ دیگر بھی جانے والے ہیں۔ سیاسی پیش گوئیاں کرنے کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہہ دیا ہے کہ موجودہ حکومت کا چلنا بے حد مشکل ہے حکمرانوں کے پاس سات آٹھ مہینے رہ گئے ہیں 2020 میں حکمرانوں کے لئے تبدیلی کا سال ہوگا عمران کی حکومت 2020 میں ختم ہوجائےگی انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں احتساب صرف پیپلزپارٹی کا ہو رہا ہے جن پر نیب کے ریفرنسز ہیں ان سے رہایت کی جارہی ہے اور جن پر انکوائریاں ہیں وہ سب جیل میں ہیں ۔عوام یہ سب کچھ دیکھ رہے ہیں اور انہیں اندازہ ہے کہ کسے کس بات کی سزا مل رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں