بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے سول ایوی ایشن کی نئی پالیسی


کراچی (اسد ابن حسن) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔ کورونا ایس اوپیز کے ضمن میں پاکستان نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لئے پاس ٹریک ایپ متعارف کرادی۔ پاکستان آنے والے مسافروں کو سفر سے پہلے تمام تر معلومات آن لائن ایپ میں اندراج کرانا لازمی ہوگا۔ ہر مسافر کو اپنے موبائل پر پاس ٹریک ایپ کی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگی۔ یکم مئی 2021 سے پاس ٹریک ایپ میں معلومات کا اندراج لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آن لائن ایپ پر بنا معلومات اندراج کرائے سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایپلی کیشن پر عملدرآمد کے ساتھ مسافروں پر موجودہ ہیلتھ ڈکلیئریشن پُر کرکے پیش کرنے کی شرط ختم ہو جائے گی۔ سی اے اے کی جانب سے تمام ایئرلائنوں سمیت بکنگ ایجنٹس، گراؤنڈ ہینڈلنگ کو بھی مذکورہ ہدایات جاری کردی گئی ہیں جبکہ تمام اتھارٹیز اور ایئر لائن آپریٹرز کو بھی ہدایت جاری کر دی گئیں۔ ہدایت نامہ ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے جاری کیا
https://jang.com.pk/news/912250?_ga=2.28704828.1080647933.1618455494-1546195465.1618455489
———————-
قومی ایئرلائن پی آئی اے نے رمضان المبارک میں دفاتر کا نیا ٹائم شیڈول جاری کر دیا۔انتظامیہ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق ہفتہ میں پانچ روز کھلے رہنے والے دفاتر میں پیر تا جمعہ صبح 10 بجے سے شام 4بجے تک کی ٹائمنگ مقرر کر دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دوپہر میں ایک بجے آدھے گھنٹہ نماز کا وقفہ ہوگا۔ جمعہ کے روز دفاترمیں کام کرنے والے افسران و ملازمین کے لئے نماز جمعہ دوپہر ایک تا دو بجے تک وقفہ ہوگا۔ نیا اوقات کار پی آئی اے ہیڈ آفس ، ٹریننگ سینٹر اور تما سیلز اور بکنگ آفس پر لاگو ہو گا۔
———————————-
کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹریٹ آف ٹورسٹ سروس سندھ(ڈی ٹی ایس) کاادارہ گزشتہ دو برسوں سےکنٹرولر کے بغیر چلایا جارہا ہے،تفصیلات کے مطابق محکمہ ثقافت، سیاحت و نوادرات سندھ کےذیلی ادارے ڈائریکٹریٹ آف ٹورسٹ سروس سندھ ( ڈی ٹی ایس)میں گزشتہ دو برسوں سے گریڈ 19 کے کنٹرولر کی پوسٹ پر کسی آفیسر کو تعینات نہیں کیا گیا ہےجبکہ انکا کام 18 گریڈ کے ایک جونیئر آفیسر ہدایت اللہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ٹی ایس لگا کرلیا جارہا ہے
https://jang.com.pk/news/912244?_ga=2.119942920.1080647933.1618455494-1546195465.1618455489