اس مہینے کی شخصیت ۔عامر ضیا اسران۔ محکمہ خزانہ سندھ کے انتہائی مقبول اور ذہین افسر

پاکستان کے سرکردہ نیوز ویب سائٹ جیوے پاکستان ڈاٹ کام اپنے قارئین کا تعارفی شخصیات سے کراتی ہے جو اپنے شعبے میں انتہائی ذہانت محنت اور کامیابی سے خدمات انجام دینے کی بدولت متعلقہ حلقوں میں خاصی مقبولیت کے حامل ہوتی ہیں ۔


محکمہ خزانہ سندھ کے افسر عامر ضیا اسران کا شمار بھی ایسے ہی افسران میں ہوتا ہے جن کا حلقہ احباب کافی وسیع ہے اور وہ اپنے شعبے میں اپنے کام کی مہارت اپنی ذہانت محنت اور صلاحیتوں سے پہچانے جاتے ہیں ۔


پبلک اسکول حیدرآباد سے ابتدائی تعلیم اور پھر قائد اعظم یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والے عامر ضیا اسران کا تعلق لاڑکانہ سے ہے ۔ وہ کراچی میں رہتے ہیں خوش گوار شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں ان کی اہلیہ بھی سرکاری افسر ہیں ۔


عامر ضیا اسران ایک بردبار سنجیدہ اور ذمہ داری کو پوری طرح محسوس کرنے اور عمدگی سے نبھانے والے کامیاب انسان ہیں سماجی بھلائی کے کاموں میں بھی حصہ لیتے ہیں لوگوں کی مدد کرکے انہیں خوشی ہوتی ہے ۔سندھ دھرتی اور پاکستان سے ان کی محبت کا رشتہ الا زوال ہے ۔گفتار خوش مزاج خوش لباس شخصیت ان کی پہچان ہے مذہب سے بھی گہرا لگاؤ رکھتے ہیں اعلی اخلاقی اقدار ان کے مضبوط خاندانی پس منظر کی عکاسی کرتی ہیں وہ اپنے سینئرز کا بحر ادب و احترام اور جونیئر سے بہت پیار اور شائستگی سے پیش آتے ہیں وہ بیک وقت دیہی اور شہری تہذیبوں کے امین دوستوں سے جڑے رہتے ہیں مختلف تہواروں کو خوب انجوائے کرتے ہیں زندگی کو زندہ دلی سے گزار رہے ہیں ۔

رپورٹ سالک مجید
—————
whatsapp……92-300-9253034