مفاہمتی یادداشتوں سے ہونے والے روابط، تعلیم کے لیے سود مند ہیں، پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی

جامعہ این ای ڈی کے تحت دو مفاہمتی یاداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے گئے۔جامعہ ترجمان کے مطابق ایک جانب جامعہ این ای ڈی اور بلوچستان یونی ورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کے مابین آرٹیفیشل انٹیلی جنس (آن لائن)جب کہ دوسری جانب این ای ڈی اور نیشنل فوڈ فار ہیلتھ اینڈ انوارمنٹ (این ایف ای ایچ)کے مابین STEM EDUCATION کے لیے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کیے گئے۔اس موقعے پر شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھا کہ ان یاداشتوں کے ذریعے جامعہ کے روابط دوسری جامعات سمیت صنعتوں سے ہونا ہماری طالب علموں سمیت تعلیم کے لیے سود مند ہیں۔اس موقعے پرتمام مہمانانِ گرامی حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدطفیل نے ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔موقعے پرمحمد نعیم قریشی پریذیڈنٹ(این ایف ای ایچ)،انجینئر ندیم اشرف وائس پریذیڈنٹ این ایف ای ایچ، رجسٹرار سید غضنفر حسین نقوی، ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹرسعد قاضی، ٹیکنکل اسٹنٹ ٹو دی وائس چانسلر دانش الرحمان خان بھی موجود رہے