سیریز جیتنے کے لئے دونوں میچز جیتنا لازمی

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 4ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے جس کے بعد اب دونوں ٹیموں کو سیریز جیتنے کے لئے بقیہ دونوں میچز جیتنا ہوں گے۔

پاکستان نے پہلا جبکہ جنوبی افریقا نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی تھی جس کی وجہ سے اب سیریز کا نتیجہ اسی صورت نکلے گا جب کوئی بھی ٹیم دونوں میچز جیتے گی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج سنچورین میں کھیلا جائے گا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے5 بجے شروع ہوگا۔

دوسرے میچ میں شرکت نہ کرنے والے فخر زمان کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ وہ فٹ ہوکر سلیکشن کے لئے دستیاب ہیں۔

اس سے قبل 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو دو ایک سے ہرایا تھا