روس سے منگوائی جانے والی مہنگی ویکسین کی قیمت 119 فیصد زائد مقرر کرنے پر بھی اعتراض اٹھا

یاسمین طہٰ
—————


ملک میں کروناکی سنگین صورتحال کی وجہ سے کراچی میں شاپنگ سینٹرز ہفتے میں دو روز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ اسکولوں کوبھی اپریل میں بند رکھنے کی خبریں چل رہی ہیں،لیکن سیاسی اجتماعات کے حوالے سے جو فیصلے لیئے جانے چاہئے وہ نہیں لئے جارہے ہیں۔ کراچی میں حلقہ این اے249 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے سیاسی سرگرمیاں کرونا کے باوجود زور وشور سے جاری ہیں۔کراچی سے انتخابات میں حصہ لینے والے پہلے ہی کرونا کو نظرانداز کرکے سیسی اجتماعات مین مصروف ہیں اور مرے پہ سو درے کے مصداق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف رواں ماہ کے آخری ہفتے میں کراچی میں مسلم لیگی رہنما حلقہ این اے249سے پارٹی کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی انتخابی مہم کے سلسلے میں بلدیہ ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں انتخابی اجتماعات اور پارٹی کارکنوں سے خطاب کریں گی۔جب سیاست دان ہی کرونا کو سنجیدہ نہین لے رہے ہین تو عوام سے کیسا شکوہ،یہی وجہ ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کروناوائرس سے بچاؤکیلئے مارکیٹوں میں کاروبارپر عائد پابندیوں کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے تاجرسڑکوں پر نکل آئے اور ریلی کی صورت میں کراچی پریس کلب پہنچ کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔تاجروں کا کہنا تھا کہ وہ کسی صورت کاروباری بندش کے حق میں نہیں۔ تاجروں کا مطالبہ تھا کہ وفاق اورسندھ حکومتیں مارکیٹوں کی تعطیلات سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لیں،کسی دن بھی مارکیٹ میں چھٹی نہیں ہوگی تاجروں کی یہبات جائز ہے کہ حکومت نے ایئرپورٹ پر اقدامات کیوں نہیں کئے ہیں۔جب کہ ایئرپورٹ کورونا کی آمد کا بڑا ذریعہ ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کرونا کی آڑ میں کراچی کے تاجروں پر مختلف پا بندیاں عائد کر رہی ہے،ایم کیو ایم پاکستان کاروباری طبقے اور تاجروں کے ساتھ کھڑی ہے، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ کراچی وفاق اور سندھ کو سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے ۔ سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن کو دوبارہ سندھ کابینہ کا حصہ بنانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ چیئر مین پی پی بلاول بھٹو زرداری سے مشاورت کے بعدکابینہ میں ردو بدل عمل میں لائیں گے۔ سندھ کے کئی وزرا کے قلمدان تبدیل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ کابینہ میں دو وزرا اور دو مشیروں کے اضافے کا بھی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ کے شفقت شیرازی اور ملیر کے ساجد جوکھیو کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے محکمہ بلدیات سندھ میں ناقص کارکردگی پر ناصر حسین شاہ سے وزرات بلدیات کا قلمدان واپس لینے کی خبرین گردش میں ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ محکمہ بلدیات سندھ میں ناصر حسین شاہ کے بیٹوں کی بڑھتی مداخلت اور افسران کو براہ راست احکامات دیئے جانے کی شکایات پیپلز پارٹی کے اعلی حکام کو ملی تھیں۔اور محکموں میں ناصر حسین شاہ کے بیٹوں کی آشیرواد سے کرپٹ افسران تعینات کئے گئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کی منظور کردہ ویکسین کی قیمت سے 323 فیصد مہنگی قیمت پر 1 کروڑ و یکسین ڈوز کی خریداری کا آرڈراے جے ایم فارما کو دے دیا ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے سندھ حکومت کی جانب سے مہنگی ویکسین خریداری کو روکنے اور اس سے قبل روس سے منگوائی جانے والی مہنگی ویکسین کی قیمت 119 فیصد زائد مقرر کرنے پر بھی اعتراض اٹھا یا۔ماہرین ادویات کے مطابق یہ وہ ذریعہ ہے جس سے زائد انوائنسگ کرتے ہوئے پاکستان سے ڈالر بیرون ملک منتقل کیا جا رہا ہے جو ویکسین پاکستان میں 1 ہزار روپے کی پہنچنی چاہیے تھی وہ اب 4 ہزار 225 روپے میں خریدی جا رہی ہے ۔ ا س سے قبل بھی مبینہ طور پر اے جی فارما کو پاکستان میں روسی ویکسین سپوٹنک منگوانے کی منظوری دی گئی جو کہ عرب امارات میں فی ڈوز 10 ڈالر فروخت کی جا رہی ہے جب کہ اسی ویکسین کی پاکستان میں قیمت 30 ڈالر فی ڈوز ہے۔اے جی فارما نے عدالتی حکم امتناعی کی آڑ میں 30 ڈالر والی ویکسین کو مارکیٹ میں 45 ڈالر فی ڈوز کے حساب سے فروخت بھی شروع کر دی ہے۔کل کے دشمن آٓج کے دوست کے مصداق اے این پی نے مسلم لیگ ن سے ناراضی اور پی ڈی ایم اتحاد سے الگ ہونے کے بعد کراچی کے حلقہ این اے 249 بلدیہ کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی حمایت کااعلان کردیا۔جمعیت علماء اسلام پاکستان اور عوامی نیشنل پارٹی نے بھی اپنے امیدوار مسلم لیگ(ن)کے حق میں دستبردار کر لئے ہیں۔چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد نے کراچی رجسٹری میں شہرقائد میں تجاوزات اور دیگر مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے کمشنر کراچی کی لاعلمی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل کو حکم دیا کمشنر کراچی کو ہٹائیں،کراچی میں سب کچھ غیر قانونی ہو رہا ہے،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بلڈر کے دفاع کرتی ہے۔ اور ہر مہینہ ایس بی سی اے میں اربوں روپے جمع ہوتا ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہیکمشنر کراچی بہترین سینئر افسر ہے، سپریم کورٹ کے کمشنر کراچی کے خلاف دیئے گئے ریمارکس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری کی منظوری کے بغیر بلدیاتی انتخابات نہیں ہوسکتے لہذا وفاقی حکومت کو اس کے مطابق کچھ فیصلے کرنے ہوں گے وزیراعلیٰ نے ان خیالات کااظہار لانڈھی میں تین سڑکوں کے افتتاح کے موقع پر کیا۔