اسحاق ڈار ناکردہ گناہوں کی سزا بھگت رہے ہیں

پرویز مشرف کی حکومت کو چیلنج کر کے سب سے پہلے اعلانیہ گرفتاری دینے والے مسلم لیگ نون کے رہنما مشاہداللہ خان جو اپنی شعلہ بیانی کی وجہ سے خاص شہرت رکھتے ہیں اسمبلی کے فلور پر ہوں یا کسی جلسے کے اسٹیج پر۔وہ اپنے مخالفین کا چن چن کر نشانہ لیتے ہیں اور الفاظ کی ایسی گولہ باری کرتے ہیں کہ دشمن کے تمام ٹھکانے تباہ ہو جاتے ہیں۔ مشاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ اس ملک میں غریب آدمی کا گھر تو گرایا گیا لیکن بنی گالہ کو ریگولر رائز ڈ کیا گیا ۔ملک سے باہر عمران خان کے اربوں روپے کے اکاؤنٹس پکڑے گئے لیکن پی ٹی آئی والے بے انتہا جھوٹ بولتے ہیں اور جھوٹ بولنے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے اسد عمر کہتے تھے کہ ہم اپنی شرائط پر قرضہ لیں گے پاکستان کو جتنا بے وقت عمران خان کی حکومت نے کردیا ہے کسی حکومت نے نہیں کیا۔


ایک ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے مشاہداللہ خان نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ناکردہ گناہوں کی سزا بھگت رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ملک سنبھالا تو دہشتگردی اور بدترین لوڈشیڈنگ تھی نوازشریف نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا نواز شریف کے دور میں مہنگائی میں سب سے زیادہ کمیائی نوازشریف نے ملک کی بیش قیمت خدمت کی جبکہ موجودہ حکومت کی اپنی وزیر فردوس عاشق اعوان کہہ رہی ہے کہ عامر کیانی نے کرپشن کی ہے حکومت نے اس مہینے میں چار مرتبہ دوائیوں کی قیمتیں بڑھائیں ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں