بلاول نے عمران خان کو مفرور بےنامی وزیراعظم قرار دے دیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو مفرور بےنامی وزیراعظم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کٹھ پتلی حکمرانوں نے عوامی احتجاج کو دبانے کے لیے پرتشدد تیاریاں شروع کردی ہیں پارلیمنٹ سے مفرور بے نامی وزیراعظم اب عوام سے پرامن احتجاج کا جمہوری حق بھی چھین رہے ہیں نااہل وزیراعظم سیاسی کارکنان کے خلاف مقدمات کے بجائے عوام سے جھوٹ بولنے پر معافی مانگی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ ملتان لودھراں ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں جیالوں کے خلاف مقدمات فی الفور واپس لیے جائیں ان جیالوں پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر احتجاج کرنے کی پاداش میں مقدمے بنائے گئے ہیں ان مقدمات کی بلاول بھٹو نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اپنے بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف پر امن مظاہرے کرنے والوں پر مقدمات نے آمریت کی یاد تازہ کردی ہے انتقام کی آگ میں آندھی حکومت نے لودھراں کے مرحوم جیالے عاشق بوپا کو بھی مقدمے میں نامزد کر دیا ہے ۔


واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں عوام کی جانب سے اضافہ کو مسترد کیا گیا ہے اور اس کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے ہیں ۔رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر حکومت کی جانب سے پٹرول پمپ کو مہنگائی کی سونامی میں لانے کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے جس میں ملک کے غریب عوام بہتے چلے جارہے ہیں یہ حکومت غربت کو مٹانے والی سونامی تو نہ لا سکیں لیکن غریبوں کو مٹانے والی مہنگائی کی سونامی ضرور لے آئی ہے ۔ دوسری طرف وفاقی وزراء کا کہنا ہے کہ حالات مشکل ہی عوام صبر اور تحمل سے کام لیں حکومت کو تھوڑا وقت دیں حالات ضرور بہتر ہو جائیں گے اس وقت ملک میں جو پریشانیاں ہیں اس کے ذمہ دار ماضی کے حکمران ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں