حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معاشی بحران سونامی بن جائے گا۔ ایمل اسفندیار ولی

عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر اور اسفند یارولی کے صاحبزادے ایمل اسفندیار ولی نے ایک وفد کے ساتھ سابق صدر آصف علی زرداری سے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران بی بی آصفہ بھٹو زرداری
سید نیر بخاری، عامر فدا پراچا ،ڈاکٹر قیوم سومرو ہمایوں خان بھی موجود تھے ، ملاقات میں ملک کی مجموعی خاص طور خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی ،
حکومت کی کرپشن، عوام کے بڑھتے ہوئے مسائل ۔اور مہنگائی کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات کے حوالے سے تفصیل کے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ صابق صدر نے وفد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت کی بنیادی ترجیح صرف سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا ہے، سلیکٹد وزیراعظم کے پاس عوام کی مشکلات ختم کرنے کا کوئی پروگرام ہے ہی نہیں ۔ انہوں نے کہا حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معاشی بحران سونامی بن جائے گا ۔مہنگائی اور بیروزگاری میں شدید اضافہ ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں