امتیاز سپر اسٹور – اونچی دکان پھیکا پکوان – عوام کو لوٹنا معمول بن گیا

امتیاز سپر اسٹور۔ اونچی دکان پھیکا پکوان۔ عوام کو لوٹنا معمول بن گیا کراچی(بیورو رپورٹ )بڑا اسٹور، بڑا نام، اہلیان کراچی کے ساتھ بڑا فراڈ شروع ہو گیا ایک چھوٹے اسٹور سے سپر مارکیٹوں تک کا سفر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے سے شروع ہوا جو کرونا کی وبا کے دوران عروج پر پہنچ گیا ہے کراچی سمیت ملک بھر پھیلے ہو سپر اسٹور پر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا معمول بن گیا امتیاز سپر اسٹور پر ناپ، تول میں کمی کا پردہ چاق ہو گیا ایک ہوشیار شہری نے امتیاز سپر اسٹور کامکروہ دھندا بے نقاب کردیا۔ 
کیش کاونٹر پر موجود امتیاز سپر اسٹور کا اسٹاف چوری میں ملوث نکلا۔ صارف نے گھر پہنچ کر خریدی ہوئی سبزی کا وزن کیا تو بھانڈا پھوٹ گیا۔  امتیاز سپر اسٹور سے خریدی گئی تمام سبزیوں میں آدھا کلو کا فرق پایا گیا۔ خریدار نے امتیاز سپر اسٹور آکر ان ہی کی کاونٹر پر مشین سے وزن کرکے چوری ثابت کی۔ صارف نے امتیاز سپر اسٹور میں ان ہی کی انتظامیہ اور اسٹاف کی موجودگی میں ویڈیو بنا ڈالی۔ ویڈیو بنانے کے دوران ایک اور صارف نے بھی امتیاز سپر اسٹور کی جانب سے بے ایمانی کی شکایت کردی۔