بہبود آبادی کے لیے سرگرم ماری اسٹوپس سوسائٹی کی دس سالہ کارکردگی کا ایک جائزہ ۔69 لاکھ افراد کو خدمات کی فراہمی

بہبود آبادی کے لیے سرگرم ماری اسٹوپس سوسائٹی کی دس سالہ کارکردگی کا ایک جائزہ ۔69 لاکھ افراد کو خدمات کی فراہمی۔اس ادارے کی کوششوں سے پاکستان میں فیملی پلاننگ مصنوعات کا استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں 13 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا اور اسی ادارے کی محنت کی بدولت پاکستان میں نیشنل ایم سی پی آر mCPR کی شرح میں تین اعشاریہ چار فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ۔


ایم ایس ایس MSS ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات نمایاں ہوتی ہے کہ سال 2010 سے لے کر سال2020 تک کہ دس سالہ عرصے میں اس ادارے کی بدولت پاکستان میں آبادی کی شرح پر قابو پانے اور ملک میں آبادی اور وسائل میں توازن لانے میں نمایاں اقدامات اٹھائے گئے اور بہتر نتائج سامنے آئے اس ادارے کی ٹیم نے ملک بھر میں بہت اہم اور خدمات انجام دیں اور یقینی طور پر یہ ادارہ پاکستان میں ماں اور بچے کی بہتر صحت کے لئے عمدہ کام کر رہا ہے بچوں کی پیدائش میں وقفہ بڑھانے اور ماؤں کی صحت کے حوالے سے اس نے نمایاں خدمات انجام دی ہیں پاکستان میں شادی شدہ جوڑوں کو فیملی پلاننگ کی جانب راغب کرنے اور مصنوعات کی فراہمی اور دستیابی یقینی بنانے اور ان پروڈکٹس کے دور افتادہ علاقوں میں باآسانی رسائی بنانے میں اس ادارے نے کافی محنت کی ہے اس کے مختلف پروجیکٹس کی کامیابی کی بدولت پاکستان میں شارٹ ایکٹنگ کنٹراس ایکٹیو میتھڈ ز یونٹ کی تعداد 16 ملین سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ لونگ ایکٹنگ ریورس ایبل طریقے استعمال کرنے والوں کی تعداد 32 لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔جبکہ مستقل بنیادوں پر مصنوعات اور طریقہ استعمال کرنے والوں کی تعداد تین لاکھ ہے ۔
اس کے علاوہ ایم ایس کی کوششوں سے ملک بھر میں یہ تیس لاکھ سے زیادہ غیر محفوظ ابارشن رو کے گئے ہیں اور 7850 ماؤں کو موت کے منہ سے بچایا گیا ہے اور 55 ہزار چھ سو پچاس بچوں کی زندگیاں بچائیں۔

———–
رپورٹ ۔۔۔سالک مجید
——–
e-mail—-jeeveypakistan@yahoo.com
———–
whatsapp…….92-300-9253034