ماہ رمضان المبارک میں دو ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی، دو ماہ کی پنشن اور کے ڈی اے کا پینل فوری بحال کیا جائے، کے ڈی اے لیبر یونین

کراچی – ڈی جی کے ڈی اے عبدالقدیر منگی سے کے ڈی اے لیبر یونین کے سرپرست اعلیٰ محمد اشرف کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں یونین کے صدر قمر الظفر خان اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمد اقبال اور دیگر عہدیداران شامل تھے۔ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے عبدالقدیر منگی کو کے ڈی اے لیبر یونین کے وفد نے ملازمین کے مسائل پیش کردیئے، ماہ رمضان المبارک میں دو ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی، دو ماہ کی پنشن اور کے ڈی اے کا پینل فوری بحال کیا جائے اور اسپتال کو پینل پر لایا جائے او رپولی کلینک کو مکمل طور پر بحال کیا جائے۔ ریٹائرڈ اور موجودہ ملازمین کے سی پی فنڈ کی ادائیگی کا لائحہ عمل بنایا جائے۔


51 ورک چارج ملازمین جو کمیٹی نے فائنل کئے ہیں ان کی تنخواہیں جاری کردی جائیں گی۔ بقایا ورک چارج ملازمین کی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ کے ڈی اے میں کام کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین کی ریہائرنگ کی جائے اور دیگر محکموں کی طرح کام کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین کو پرمنٹ کیا جائے۔ڈی جی کے ڈی اے نے کے ڈی اے لیبر یونین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مثبت تجاویز پر فوری عمل درآمد کیا جائے گا، ڈی جی کے ڈی اے نے فوری طور پر کے ڈی اے لیبر یونین کے چند مطالبات پر ڈائریکٹر فنانس و سیکریٹری کے ڈی اے کو عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی کو درپیش مسائل کے خاتمے کے لئے ہنگامی طور پر اقدامات کئے جارہے ہیں امید ہے کہ جلد ہی تمام مسائل سمیت ملازمین کے مسائل حل کئے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں