ایف پی سی سی آئی کے اعلیٰ عہدیداران کی نئے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو مبارک باد

انجینئر دارو خان اچکزئی صدر ایف پی سی سی آئی اور کاروباری برادری کے رہنما،سابق چیف ایگزیکٹو TDAP اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی ایس ایم منیر، سینئر نائب صدر سارک سی سی آئی اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی افتخار علی ملک اور تمام ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر اور نائب صدور نے ڈاکٹر رضا باقر کو گورنر اسٹیٹ بینک کا چارج سنبھالنے پر مبارک باد یتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر رضا باقر متعلقہ شعبے میں تجربہ اور صلا حیتوں کی بنا پر اس عہدے کے صحیح حقدار ہیں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر باقر کو بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک وغیرہ کے ساتھ بھی کام کیا ہے ایف پی سی سی آئی کے اعلیٰ افسران نے مزید کہا کہ ملک کے معتبر ادارے میں ڈاکٹر رضا باقر کی بطور چیف تقرری ان کی شاندار اور قابل ذکر خدمات کا نتیجہ ہے جو انہوں نے مختلف بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں انجام دیں۔


ایف پی سی سی آئی کی قیادت نے ان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ ان کی متحرک قیادت اور رہنمائی میں ملک درپیش معاشی مسائل جیسا کہ ادائیگیوں کا عدم توازن، مالی قرضوں کا استحکام، روپے کی قدر میں کمی کو روکنا، مالیاتی مسائل وغیرہ سے نکلنے میں کامیاب ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی بینک کی کارکردگی کو مزید بہتر بناتے ہوئے صنعت و تجارت کو درپیش مسائل اور مشکلات کا حل نکالا جا سکتاہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی اور مرکزی بینک کے مابین تعلقات اور تعاون کو مستحکم کرنے سے دونوں کے متعلقین کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے ڈاکٹر رضا باقر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ایف پی سی سی آئی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں