محمدحفیظ کا 100واں T20 انٹر نیشنل میچ، اہلیہ خوش

قومی کرکٹر محمدحفیظ کے 100ویں ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ کے موقع پر اہلیہ نازیہ حفیظ بھی بےحد خوش ہیں۔

محمد حفیظ کے 100ویں ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ کے موقع پر اہلیہ نازیہ حفیظ نے خوشی میں کیک کاٹا
نازیہ حفیظ نے کیک کاٹنے کی تصویریں اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

اُنہوں نے ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل کے 100میچ مکمل کرنے پر محمد حفیظ کو مبارکباد دی
واضح رہے کہ محمد حفیظ نے گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف کیرئیر کا 100واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا۔

محمد حفیظ شعیب ملک کے بعد یہ سنگ میل عبور کرنے والے دوسرے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں