میری بیٹیوں جیسی لاڈو رانی اپنی ماں اور بھائی کو اس دنیا سے رخصت کرنے کے بعد آج خود بھی لاہور کے ایک ہسپتال میں کورونا جیسے موزی مرض سے لڑتے ہوئے اس دنیا کو چھورگئی،اللہ پاک میری کرن وقار کے درجات بلند کر دے

kiran waqar poet passed away due to coronavirus covid 19 10042021
کرونا وائرس میں مبتلا نوجوان شاعرہ و ادیب کرن وقار انتقال کر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق مہلک وبا کورونا وائرس نے ادب کے شعبہ سے وابستہ ایک اور نوجوان پاکستانی شخصیت کی جان لے لی۔ معروف گلوکار جواد احمد اور اداکار راشد محمود کے مطابق معروف و نوجوان شاعرہ و ادیب کرن وقار انتقال کر گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کرن کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد گزشتہ چند روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں، جہاں اب ان کا انتقال ہوگیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اداکار راشد محمود نے لکھا کہ “میری بیٹیوں جیسی لاڈو رانی اپنی ماں اور بھائی کو اس دنیا سے رخصت کرنے کے بعد آج خود بھی لاہور کے ایک ہسپتال میں کورونا جیسے موزی مرض سے لڑتے ہوئے اس دنیا کو چھورگئی،اللہ پاک میری کرن وقار کے درجات بلند کر دے ۔
آمین”۔

جبکہ گلوکار جواد احمد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ “کرن کی ایک پوسٹ کے مطابق ان کی والدہ کرونا کی وجہ سے انتقال کر گئی ہیں،31مارچ کو کرن وقار نے ایک اور پوسٹ شیئر کی جس کے مطابق وہ اوران کا چھوٹا بھائی کرونا وائرس کی وجہ سے ڈی ایچ کیو اسپتال اوکاڑہ میں زیر علاج ہیں لیکن وہاں پر نہ آکسیجن تھی اور نہ ہی مکمل دیکھ بھال تھی “۔
بتایا گیا ہے کہ انتقال کے وقت کرن وقار کی عمر 34 برس تھی جبکہ ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر انتہائی خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 069 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 10,688,89 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 139 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 715,968 ہوگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد73 ہزار 078 ہے۔ جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 100 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 15 ہزار 329 ہوگئی ہے۔
https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2021-04-10/news-2778764.html