گورنرسندھ سے پاکستان جیمز جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چاررکنی وفد کی ملاقات




ملاقات میں باہمی امور اور اہمیت کے حامل دیگر امور با الخصوص جیولری میں سرمایہ کاری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
کراچی – پاکستان جیمز جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے صدر اختر خان ٹسوری کی قیادت میں4 رکنی وفد نے گورنرسند ھ عمران اسماعیل سے گورنرہاﺅس میں ملاقا ت کی ۔ ملاقات میں باہمی امور اور اہمیت کے حامل دیگر امور باالخصوص جیولری میں سرمایہ کاری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں صدر اختر خان ٹسوری نے کہا کہ مقامی جیولری کی برآمدا ت میں بڑی گنجائش ہے اس کے لئے حکومت ضروری اقدمات کرے تاکہ مقامی طور پر تیار کردہ جیولری کی برآمدات مزید بڑھائی جا سکے ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کے قیام کے بعد معاشی سرگرمیوں میں روز بروز اضافہ دیکھا جار ہا ہے جس سے قومی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں جوکہ خوش آئند ہے با الخصوص جیولری کے کاروبارسے وابستہ افراد قومی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔ گورنرسندھ نے مقامی طور پر تیار کردہ جیولری کی برآمدات کے لئے ضروری اقدامات اور ہر ممکن تعاون کا عندیہ بھی دیتے ہوئے کہا کہ معاشی فعالیت میں جیولری کے کاروبا رکا اہم کردار ہے اس کاروبار سے وابستہ افراد کو ہر ممکن سہولیات فراہمی کے لئے بھرپور اقدمات یقینی بنائے جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں