وزیر خارجہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں زخمی فوجیوں کی عیادت

آئی ایس پی آر کے مطابق شاہ محمود قریشی نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ فار ری ہیبلی ٹیشن میڈیسن (اے ایف آئی آر ایم) راولپنڈی کا دورہ کیا ہے۔

کمانڈنٹ میجر جنرل ظفر علی اور انسٹیٹیوٹ کی انتظامیہ نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا اور انہیں اے ایف آئی آر ایم کے کردار اور شراکت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیرخارجہ نے اے ایف آئی آر ایم کے دورے کے دوران جنگ میں زخمی ہونے والے فوجیوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ بھارت کو پاکستان سے مذاکرات کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہو گا۔

Courtesy hum news