سندھ کے محکمہ اطلاعات میں کرونا وائرس پھیل گیا ۔سرور سمیجو سمیت پانچ ملازمین پازیٹیو ۔ملازمین میں خوف و ہراس ۔ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیاں

سندھ کے محکمہ اطلاعات میں کرونا وائرس پھیل گیا ۔سرور سمیجو سمیت پانچ ملازمین پازیٹیو ۔ملازمین میں خوف و ہراس ۔ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیاں۔تفصیلات کے مطابق مہران ٹی وی کے رپورٹر گلشن شیخ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سندھ کے محکمہ اطلاعات میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر اشتہارات سرور سے بچوں سمیت پانچ ملازمین میں کرونا وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے رپورٹ کے مطابق محکمہ اطلاعات کے 74 ملازمین میں سے پانچ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جنگ لازمی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں ڈپٹی ڈائریکٹر اشتہارات سرور سمیجو ۔زیب النساء ۔نذیر احمد ۔امجد علی اور اعجاز کھتریری نمایاں ہیں رپورٹ کے مطابق سیکورٹی اطلاعات سندھ کی ہدایات پر محکمہ کے ملازمین کا کرونا ٹیسٹ کرایا گیا جن میں سے پانچ ملازمین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ محکمہ اطلاعات کے مطابق افسران نے کرونا کی ویکسین حاصل نہیں کی اور ٹیسٹ کرانے سے بھی گریز کرتے رہے جن میں ڈائریکٹر اشتہارات عزیز ھکڑو بھی شامل ہیں محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر اشتہارات اور ڈپٹی ڈائریکٹر اشتہارات ایک ہی کمرے میں بیٹھ کر کام کرتے رہے سیکرٹری اطلاعات سمیت مختلف ملازمین اور عملے کے اراکین سے ملتے رہے اخبارات اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے ملازمین اور نمائندوں کی بڑی تعداد بھی یہاں آتی رہی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر اشتہارات عزیز ھکڑو کو بھی کرو نا وائرس میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہے محکمہ اطلاعات کے جوافسر ان کرونا ٹیسٹ نہیں کروا رہے ان کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے محکمہ اطلاعات کے دیگر ملازمین خوفزدہ ہیں ان ملازمین نے سیکرٹری اطلاعات سے مطالبہ کیا ہے کہ ان تمام افسران کے کرونا ٹیسٹ کروائے جائیں انہوں نے ابھی تک نہیں کروائے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن افسران نے کرونا ٹیسٹ نہیں کرایا یاجن کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور یاجن میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی یہ تمام افسران روزانہ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے متعدد ملازمین نمائندوں سے ملاقات کرتے ہیں اس لیے الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کے اداروں میں بھی کرونا وائرس پھیلنے کا بڑا خطرہ ہے