صنعتکاروں کو ہراساں کرنے کے واقعات کا فوری نوٹس لیا جائے گا، محمد اسلم غوری

صوبے کے ماحولیاتی مسائل حکومت ترجیحیبنیادوں پر حل کررہی ہے، سیکریٹری ماحولیات
صنعتکاروں کو ہراساں کرنے کے واقعاتکا فوری نوٹس لیا جائے گا، محمد اسلم غوری
کمبائنڈ افیولینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کیتکمیل میں حائل رکاوٹوں کو دورکیا جائے، صدر کاٹی
ماحولیات کی بہتری کیلئے اداروں کو ملکر کام کرنا ہوگا،  سلیم الزماں
کراچی(       )کراچی میں 5 کمبائنڈافیو لینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر جلد شروع کی جائے، CETPپروجیکٹ کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئےترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے، ہر فیکٹری میں کمبائنڈ افیولینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹلگانا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی قوانین میں ترامیم کی ضرورت ہے،صنعتکار ماحولیاتی قوانین پر عمل درآمد کرنا چاہتے ہیں مگر ترامیم کے بغیرماحولیاتی قوانین پر عمل درآمد کرنا مشکل ہے۔یہ بات کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈاینڈ انڈسٹری کے صدر سلیم الزماں نے کاٹی میں سیکریٹری ماحولیات محمد اسلم غوری سےملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر گلزار فیروز، دانش خان،مسعود نقی، سید جوھرقندھاری نے بھی خطاب کیا جبکہ کاٹی کے سینئر نائب صدرذکی احمد شریف، نائب صدر نگہتاعوان،سید فرخ مظہر،ایس ایم یحیٰ، سیکریٹری لیبر عبدالرشید سولنگی اور دیگر نے بھیشرکت کی۔ صدر کاٹی سلیم الزماں نے کہا کہ شہر کے انڈسٹریل زونز کی نمائندگی سےٹیکنیکل کمیٹی کو فعال کیا   جائے،جس سےتمام اسٹیک ہولڈر کی مشاورت سے پالیسی مرتب کرکے لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔انہوں نےکہا کہ کونسل کو فعال ہونا چاہیئے تاکہ ماحولیات سے متعلق امور کی انجام دہیبہترین انداز میں کر سکے۔ انہوں نے کہ ماحولیات کی بہتری کے لئے اداروں کو مل کرکام کرنا ہوگا۔معاشی اور ماحولیاتی مسائل کے خاتمے کے لیے سائنسی بنیادوں پر ایسیتحقیق کی ضرورت ہے، جس سے معاشرے کو درپیش مسائل کا حل نکل سکتا ہو۔
سیکریٹری ماحولیات محمد اسلم غوری نے کہا کہ ماحولیاتیقوانین کی پاسداری سب پر لازم ہے، خلاف قانون کام ہونے پہ جرمانہ عائد کیا جائے گاتاکہ قانون شکنی کے واقعات میں کمی آئے، صنعتکاروں کو ہراساں کرنے کے واقعات کافوری نوٹس لیا جائے گا۔صوبے کے ماحولیاتی مسائل حکومت ترجیحی بنیادوں پر حل کررہیہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی بہتری کے حوالے سے ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، اپنے وسائل میں رہتے ہوئے درپیشمسائل کو حل کرنے میں اقدامات کر رہے ہیں تاکہ اس کے اثرات سے محفوظ رہیں۔سیکریٹریماحولیات نے کہا کہ شہر میں ماحولیات پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں تاکہ لوگوں کوبہتر صحت میسر آئے۔ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپوراستفادہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پانی اور فضائی آلودگی کوکنٹرول کرنے کےلیے بھی بھرپور انداز میں کام کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی صنعتی ترقیمیں جدت لانے اور مسائل سے نمٹنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر پالیسی سازی پر عملدرآمدکیا جائے گا۔ پی ٹی اے کے سابق چیئرمین گلزار فیروز نے کہا کہ صنعتکار اپنی صنعتوںمیں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کرارہے ہیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکے، اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کی معاونت درکار ہے۔
 

فوٹو کیپشن:کاٹی کے صدر سلیم الزماں سیکریٹری ماحولیات محمد اسلم غوری کو کاٹی کی شیلڈ پیش کررہے ہیں۔ اس موقع پر سیکریٹری لیبر عبدالرشیدسولنگی  گلزارفیروز، دانش خان ، سید جوہر علی قندھاری اور سید فرخ مظہر بھی موجود ہیں۔