پالپا صدر سلمان ریاض معطل، جہاز اڑانے پر پابندی


قومی ایئرلائن PIA کی انتظامیہ نے پاکستان ایئر لائنز پائلٹس ایسویسی ایشن ( پالپا ) کے صدر سلمان ریاض کو انکے عہدے سے فوری طور پرمعطل کر کے انکے جہاز اڑانے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے، قومی ایئر لائن کی طر ف سے جاری اعلامیے کے مطابق معطل کئے جانے والے کیپٹن سلمان ریاض نے ایئر لائن کے کاک پٹ کریو میں بے چینی پھیلانے اور اضطراب پید اکرنے کیلئے ایک خط لکھا تھا ،مذکورہ خط جھوٹ، بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ طور پر توہین آمیز تھا جس سے قومی ایئرلائن کی ساکھ کو نقصان پہنچا،چنانچہ اس بے ضابطگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انہیں آفیشل ذمہ داریوں سے معطل کردیا گیا،معطلی کے ساتھ ہی پالپا کے صدر کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ اگر وقت مقررہ کے اندر کوئی جواب موصول نہیں ہوا تو سمجھا جائے گا کہ آپ کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کیلئے کچھ نہیں اور پھر مزید کارروائی کی جائے گی۔

https://jang.com.pk/news/908430?_ga=2.169575208.880305751.1617845147-345768500.1617845142