شعیب جاوید حسین اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے چیئرمین کے عہدے پر فائز


ملک کی سب سے بڑی انشورنس کمپنی ،اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان نے شعیب جاوید حسین کی بطور چیئرمین تقرری کا اعلان کیا ہے۔ شعیب حسین یوکے اورایشیا کے نمایاں عالمی انشورنس گروپس اورمشاورتی اداروں کی مینجمنٹ کا 20سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔ شعیب حسین انشورنس انڈسٹری کی گہری سمجھ بوجھ،انتظامی امور کی حکمت عملی کے حوالے سے وسیع معلومات اورتکنیکی مہارت کے حامل ہیں جو انھوں نے یورپ،شمالی امریکا اورایشیا میں اپنی عالمی وابستگیوں کے ذریعے حاصل کی ہیں