سیاحت کے فروغ کیلئے کالام روڈ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری




ملک بھر میں سیاحت کے فروغ کے لیے حکومتی ویژن اور پالیسیوں کے مطابق خوبصورت اور مرغزار سیاحتی مقامات کی طرف جانے والے راستوں کی بہترین بحالی اور تعمیر کا کام جاری ہے ۔حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے کالام روڈ پر محفوظ اور تیز رفتار سوپر یقینی بنانے کے لیے سڑک کی تعمیر کی جا رہی ہے ۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک کے مختلف سیاحتی مقامات کی تزئین و آرائش اور وہاں جانے کے لیے سفری سہولیات کو بہتر بنایا جا رہا ہے سیاحتی مقامات پر آنے والے سیاحوں کی تفریح اور انکے آرام کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات تجویز کیے گئے ہیں اور ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے حکومت کی پوری کوشش ہے کہ نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک سے سیاحوں کو بلایا جائے اور سیاحتی مقامات کو ان کے لیے پورکشیش اور محفوظ بنائے گا پاکستان کو قدرت نے خوبصورت نظاروں سے مالا مال کر رکھا ہے اکثر مقامات پر جانے والے راستے غیر محفوظ ہیں یا ان کے تعمیراتی معاملات پر سوالیہ نشان لگے ہوئے ہیں اس لئے حکومت کی کوشش ہے کہ ان راستوں کو محفوظ بنایا جائے اور وہاں پر سفری سہولتوں کو بہتر بنایا جا سکے اس سلسلے میں اب تک کیے جانے والے اقدامات کو سیاحوں نے خوش آئین قرار دیا ہے اس طرح مقامی افراد کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں