بزنس کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، ڈی سی کورنگی عَرفان سلام میروانی

             بزنس کمیونٹی کےمسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، ڈی سی کورنگی عَرفان سلام میروانی
          صنعتیمسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کے لیے بھی اپنا کردار ادا کیا ہے، صدرکاٹی سلیم الزماں
 
کراچی (      )کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر کاٹی سلیم الزماں نے کہا کہ کاٹی نے صنعتی مسائل اجاگر کرنے کے ساتھساتھ عوامی مسائل کے لیے بھی اپنا کردار ادا کیا ہے، ہم ڈی سی کورنگی عَرفان سلاممیروانی کی کامیابیوں کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ یہ بات کاٹی کے صدرسلیم الزماں نے ڈسٹرکت کورنگی میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر عَرفان سلاممیروانی کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پر کاٹی میں خوش آمدیدکہتے ہوئے کہی اورانہیں ملکی معیشت میں کورنگی صنعتی ایریا کے کردار سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈیسی کورنگی اور کاٹی کے درمیان بہترین کوآرڈیشن سے کورنگی صنعتی علاقے کو بہترینانڈسٹریل ذون بنائیں گے۔ڈپٹی کمشنر کورنگی کی سربراہی میں پولیو ورکرز مہم اوردیگر فلاح و بہبود کے کاموں میں کاٹی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کورنگی عَرفان سلام میروانی نے صنعتکاروں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،تاجر برادری نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر اول دستے کا کردارادا کیا۔انہوں نے کاٹی کے ممبران  کی جانبسے شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے دی جانے والی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے گا تاکہ فلاح عامہ کےمنصوبوں سے عوام الناس جلد مستفید ہو سکیں۔ڈی سی کورنگی عَرفان سلام میروانی نےکہا کہ صنعتکاروں کی جانب سے جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے اس کے مرحلہ وار حل کےلئے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ صنعتکار و تاجر برادری کے ساتھباہمی مشاورت اور تعاون سے ملک میں جاری کورونا وباء کے دوران ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنانے کے ساتھ معاشی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اقدامات کوجاری رکھیں گے تاکہ صنعتی پہیہ رواں دواں رہے۔
چیئرمین وسی ای او کائیٹ لمیٹڈ زبیر چھایا نے کہا کہاندسٹریلائزیشن اس ملک کی اہم ضرورت ہے صنعی فروغ کے بغیر نہ ہی معیشت مضبوط ہوسکتی ہے اور نہ ہی ملک ترقی کرسکتا ہے۔سابقہ ڈپٹی کمشنر کورنگی شہر یار گل میمن کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران کورنگی میں پولیو کے  نمونے منفی آنا ان کی بڑی کامیابی ہے اس حوالے سے یہ کورنگی کو ’پولیوفری“ بنانے کی جانب بھی انتہائی مثبت پیشرفت ہے، جس کا ہر سطح پر اعتراف ہوناچاہیے۔ شہریار گل میمن کی مسلسل محنت اور کوششیں قابل تحسین ہیں۔اس موقع پراتفاقکیا گیا کہ مسائل کے ادراک کے لئے کورنگی صنعتی علاقے میں ڈی سی کورنگی کی سربراہیمیں کاٹی کے ممبران پر مشتمل کمیٹی کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا تاکہ مسائلکی نشاندھی کے ساتھ بروقت اقدامات کے ذریعے ان کا حل ممکن بنایا جا سکے۔اس موقع پرمسعود نقی، دانش خان، فرحان الرحمان،گلزار فیروز،جوہر علی قندھاری، شیخ عمر ریحاننے بھی خطاب کیا جبکہ ذکی احمد شریف، نگہت اعوان، ایس ایم یحییٰ، شیخ فضل جلیل اوراسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ارشد وارثی بھی موجود تھے۔
 

فوٹو کیپشن:  کاٹی کی صدر سلیم الزماں ڈپٹی کمشنر کورنگی عَرفانسلام میروانی کو کاٹی کا سووینئر پیش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر مسعود نقی، دانش خان،فرحان الرحمان،گلزار فیروز،جوہر علی قندھاری، شیخ عمر ریحان، ذکی احمد شریف، ایس ایمیحییٰ اور اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ارشد وارثی بھی موجود ہیں۔