صحافیوں کیلئے خوشخبری : میڈیا ٹاؤن ہاکس بے میں جنگل کٹنگ کا کام شروع، ممبران کو پلاٹوں کی ڈیمارکیشن کرانے اور تعمیرات شروع کرنے میں آسانی ہوجائے گی

کراچی : ڈی جی ، ایل ڈی اے جناب عامر خورشید کے احکامات پر میڈیا ٹاؤن ہاکس بے میں جنگل کٹنگ کا کام شروع ہو گیا ہے، چند روز میں میڈیا ٹاؤن کے تمام بلاکس میں جنگل کی صفائی کا کام مکمل ہو جائے گا جس سے ممبران کو اپنے پلاٹوں کی ڈیمارکیشن کرانے اور تعمیرات شروع کرنے میں آسانی ہو جائے گی، تمام ممبران جلد اپنے پلاٹوں کی ڈیمارکیشن کرا لیں اور جتنا جلدی ممکن ہو سکے تعمیرات شروع کرا دیں، ڈی جی، ایل ڈی اے میڈیا ٹاؤن سمیت پوری اسکیم 42 کی جلد ڈیولپمنٹ کے لیے کوشاں ہیں، اللہ تعالیٰ ان کو اجر عظیم عطا فرمائے اور اس علاقے کو جلد آباد کرنے میں ان کی مدد کرے۔