ایک جماعت نے پی ڈی ایم کا فورم استعمال کرکے شوکاز بھیجا، شازیہ مری

پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم سے علیحدہ ہونے کا عندیہ نہیں دیا، شازیہ مری
جہانگیر ترین کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبریں غلط ہیں ۔شازیہ مری
کراچی :  مرکزی اطلاعات سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسیمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کا فورم استعمال کرکے ایک سیاسی جماعت نے شوکاز بھیجا جس پر بہت افسوس ہوا۔ شازیہ مری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم سے علیحدہ ہونے کا عندیہ نہیں دیا اور پیپلزپارٹی پی ڈی ایم بنانے والوں میں شامل ہے۔ پیپلزپارٹی آج بھی مل کر چلنا چاہتی ہے لیکن لگتا ہے نون لیگ کا ارادہ نہیں۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں باتیں کرتے ہوئے کیا۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون نے خصوصاً پی ڈی ایم کو نقصان پہنچایا ہے انکے ایک دو لوگ ایسے بیانات دے دیتے ہیں جس سے پی ڈی ایم کو دھچکا لگتا ہے اور جو بھی جماعت پی ڈی ایم کو نقصان پہنچائے گی وہ حکومت کو خوش کرے گی۔ پی پی پی رہنما نے کہا کہ اے این پی آزاد سیاسی جماعت ہے ہم اسکے پی ڈی ایم کو الوداع کہنے کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے ردعمل کے اظہار میں تحمل مزاجی سے کام لے رہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں شازیہ مری کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبریں غلط ہیں ۔