پوری قوت کے ساتھ آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات پر توجہ دیں، پیر صاحب پگارا کا سردار عبدالرحیم کو مشورہ

کراچیِ : گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے سردار عبدالرحیم کو مشورہ دیا ہے کے پوری قوت کے ساتھ آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات پر توجہ دیں ۔ پیر صاحب پگارا نے کہا کہ مختصر مدتِ کی ایک این اے کی سیٹ سے نہ نظام بدلے گا اور نہ ہی کراچی کے عوام کو کوئی رلیف دے سکیں گے لحاظہ پارٹی کو بلدیاتی الیکشن کیلیئے مزید منظم کیا جائے ۔ پیر صاحب پگارا کے مشورے کو ہدایت سمجھتے ہوئے سردار عبدالرحیم نے این اے 249 کی انتخابی مہم سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سید صدر الدین شاہ راشدی نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کراچی کے تمام کارکنان کی انتھک محنت اور لگن کو سراہا اور کہا کہ خاص طور پر لیاقت آباد جلسہ اور این اے 249 کی ریلی نے شہر کراچی میں فنکششنل لیگ اور جی ڈی اے کی سیاسی مظبوطی کو ظاہر کر دیا ہے ۔ اب ہمیں چاہیے کہ بلدیاتی الیکشن کی بھرپور تیاری کریں ۔ کراچی کو دوبارا روشنیوں کا شہر بنانا بہتر بلدیاتی انتظام کے ذریعے سے ہی ممکن ہے ۔ سردار عبدالرحیم نے بھی تمام کارکنان خصوصی طور ارشد شر بلوچ ، فیاض سلمان ، رضاؑ خان اور دیگر اضلاع ، پی ایس اور یوسیز کے عہدیداروں کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ بلدیاتی انتخاب کیلیئے آج ہی سے تیاری شروع کر دینگے ـ۔