روس کے وفد کی صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات

 کراچی :صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ سے روس کے وفد کی ملاقات، وفد کی سربراہی سینٹ پیٹربرگ حکومت کے مشیر اینڈرے زوبال کر رہے تھے. وفد میں کراچی میں تعینات روس کے قونصل جنرل ڈاکٹر الیگزینڈر کوزین و دیگر شامل تھے، صوبائی وزیر بلدیات کی معاونت کے لیے ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان اور محکمہ بلدیات کے افسران ملاقات میں موجود تھے. روس کے وفد نے کچرے سے بجلی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا. اس موقع پر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں سرمایہ کاری کے لیے روس کو تمام سہولیات فراہم کرے گی. انہوں نے کہا کہ روس کی حکومت کے شکر گزار ہیں. جس نےپاکستان کی عوام کو اسٹیل مل کا تحفہ دیا. انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اسٹیل مل کی بحالی میں دلچسپی رکھتی ہے. اسٹیل مل کی بحالی کیلئے تکنیکی مدد فراہم کی جائے۔ سید ناصر حسین شاہ نے وفد کو بتایا کہ صوبہ میں واٹر ٹریٹمینٹ پلانٹ، ڈی سیلی نیشن اور کچرے سے بجلی پیدا کرنے کے وسیع مواقع موجود۔ ہیں.روس کے سرمایہ کاروں حیدرآباد اور سکھر میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں. صوبائی وزیر بلدیات نے وفد کو سکھر آنے کی دعوت بھی دی. اس موقع پر وفد نے کہا کہ سینٹ پیٹربرگ حکومت سندھ کو مختلف شعبوں میں اقتصادی اور تکنیکی مدد فراہم کرے گی۔