قائد اعظم کے پاکستان کو بچانے کیلئے محب وطن اور زمین سے محبت رکھنے والے قائد نواز شریف کا ساتھ دینا ضروری ہوگیا ہے : شیخ محمد شاہجہاں

قائد اعظم کے پاکستان کو بچانے کے لئے محب وطن اور زمین سے محبت رکھنے والے قائد نواز شریف کا ساتھ دینا ضروری ہوگیاہے. جمہوریت کے ساتھ تجربات نے ملک کی ترقی کا پہیہ روک رکھا ہے. پاکستان میں انصاف اور قانون کو سب سے بڑا دھچکاتحریک انصاف کی حکمرانی میں لگا ہے.ڈوبتی معیشت کو نا سنبھالا گیا تو پاکستان میں کرونا سے زیادہ بد تر حالات کا خدشہ ہے۔ شیخ محمد شاہجہاں، نائب صدرپاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ
 پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر کراچی کے حلقے NA-243 سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار شیخ محمد شاہجہاں نے رمضان المبارک کی آمد سے پیشتر ہی اشیائے خور دونوش کی قیمتوں میں اضافے کی نئی لہر پرحکومتی اداروں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کا وجود عوام کی خوشحالی،ترقی اور امن و امان سے ہی قائم رہ سکتا ہے لیکن پاکستان میں عوام کے خلاف مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن کے بے مہار عفریت نے ریاست پاکستان کے لئے ایسے خطرات کھڑے کر دئیے ہیں جنہیں کنٹرول کرنا مستقبل کی کسی بھی حکومت کے لئے ایک کٹھن مرحلہ ثابت ہوگا. ہر گذرتے دن کے ساتھ عوام میں مایوسی بڑھ رہ ہی ہے. اداروں کی کرپشن پر خاموش اور بے بس وفاقی حکومت مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے.پاکستان اقوام عالم کی فہرست میں بد ترین مہنگائی کرپشن اور ریاستی اداروں کی بے مہار حکمرانی والا ملک بن کر سامنے آیا ہے جہاں کمزور، غریب اور متوسط شہری سخت ترین عدم تحفظ کا شکار ہو رہے ہیں. پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سینئر رہنما شیخ محمد شاہجہاں نے کہا کہ ریاست سے محبت اور ریاستی اداروں پر اعتماد کمزور پڑ چکا ہے مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے خاتمے کے پیچھے عالمی قوتوں کے مقاصد پورے ہوتے دکھائی دے رہے ہیں.قائد اعظم کے پاکستان کو بچانے کے لئے محب وطن اور زمین سے محبت رکھنے والے قائد نواز شریف کا ساتھ دینا ضروری ہوگیاہے. جمہوریت کے ساتھ تجربات نے ملک کی ترقی کا پہیہ روک رکھا ہے. پاکستان میں انصاف کو سب سے بڑا دھچکاتحریک انصاف کی حکمرانی میں لگا ہے. معیشت کو نا سنبھالا گیا تو پاکستان میں کرونا سے زیادہ بد تر حالات کا خدشہ ہے. شیخ محمد شاہجہاں نے کہا کہ مہنگائی کی نئی لہر رمضان المبارک میں غریب اور متوسط طبقوں کے لئے نئی مشکلات کا باعث بنے گی کیونکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اداروں اور با اثر افراد کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہیں عوام کا پرسان حال کوئی نہیں. پاکستان کو موجودہ غیر یقینی اور عدم تحفظ کے مایوس کن دور سے نجات دلانے کے لئے میاں محمد نواز شریف واحد رہنما ہیں جو نہ صرف ریاست بلکہ رعایا کے مفادات کا تحفظ احسن طریقے اور آہنی عزم کے ساتھ کر سکتے ہیں. پاکستانی قوم سے التماس ہے کہ ڈسکہ کراچی سمیت ملک بھر میں جہاں جہاں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں قائد نواز شریف کی خدمات کو ضرور یاد کریں.