بلوچستان میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر 25 اپریل تک پابندی

بلوچستان حکومت نے کورونا کاپھیلاؤ روکنے کیلئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر 25 اپریل تک پابندی لگادی۔ پابندی ہفتے میں صرف دو دن ہفتہ اور اتوار کو ہوگئ۔ پابندی کا اطلاق مال بردار گاڑیوں،میڈیکل اورایمرجنسی میں سفر کرنے والوں پر نہیں ہوگا۔ 
شادی ہالز کو بھی 20 اپریل تک بند کرنے کا حکم۔ محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان نے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔