کے یو جے کے سالانہ انتخابات میں تمام عہدوں پر ‘ گرین پینل ‘ کے بلامقابلہ کامیاب ہونے والے عہدیداروں کو سجاس کی مبارکباد۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر)
کے یو جے کے سالانہ انتخابات میں تمام عہدوں پر ‘ گرین پینل ‘ کے بلامقابلہ کامیاب ہونے والے عہدیداروں کو سجاس کی مبارکباد۔۔۔۔۔۔
اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان اور سیکریٹری اصغر عظیم سمیت تمام عہدیداروں، مجلس عاملہ اور ممبران نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات برائے سال 22-2021 میں “گرین پینل” کو تمام نشستوں پر بلا مقابلہ کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ سجاس کے صدر آصف خان کا کہنا ہے کہ تمام عہدیداروں کا انتخابات میں بلا مقابلہ کامیاب ہونا اور مقابلے میں کسی پینل کا سامنے نہ آنا کراچی یونین آف جرنلسٹس کے تمام ممبران کا گرین پینل پر اعتماد کا مظہر ہے، گرین پینل میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی مجلس عاملہ میں موجودگی خوش آئند ہے، سجاس کے سیکریٹری اصغر عظیم کا کہنا ہے کہ نو منتخب صدر اعجاز احمد اور جنرل سیکریٹری عاجز جمالی ایک تجربہ کار اور سینئر جرنلسٹ ہیں جو پہلے بھی متعدد بار مختلف عہدوں پر منتخب ہو چکے ہیں۔ امید ہے کہ ان کی لیڈرشپ میں صحافیوں کے مسئل کے حل کے لئے بھر پور کوششوں کا سلسلہ جاری رہے گا، سجاس کی مجلس عاملہ نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی کے یو جے کے سابق صدر حسن عباس کی سرپرستی اور اعجاز احمد اور عاجز جمالی کی قیادت میں دیگر عہدیداران نائب صدر لبنی جرار، نائب صدر ناصر شریف، جوائنٹ سیکریٹری رفیق بلوچ،جوائنٹ سیکریٹری طلحہ ہاشمی،خازن یاسر محمود، ممبرز ایگزیٹو کونسل ، علی جان، ایموئنل سموئیل ( گڈو)،جاوید حسین خٹک، جوئتی مہیشوری،مختیار احمد ( بھائی جی)، راشد صدیقی ( راشد قرار )سیما شفیع،شمائلہ نواز، شیریں جامی،ثمین نواز سمیت پی ایف یو جے کے منتخب مندوبین مسائل کے حل کے لئے پہلے سے زیادہ متحرک کردار ادا کریں گے،

جاری کردہ: مقصود احمد
سیکریٹری اطلاعات سجاس