عوامی نیشنل پارٹی نے این اے 249 بلدیہ کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسمٰعیل کی حمایت کا اعلان کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی نے این اے 249 بلدیہ کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسمٰعیل کی حمایت کا اعلان کردیا ہے مسلم لیگ ن کے ایک وفد نے بدھ کو صوبائی جنرل سیکرٹری اور این اے 249 کے نامزد امیدوار مفتاح اسمٰعیل کی قیادت میں باچاخان مرکز سندھ کا دور کیا. اور اے این پی کے قائدین سے ملاقات کی.ملاقات میں دونوں جماعتوں کے قائدین کے درمیان این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اس موقع پر اے این پی سندھ کے جنرل سیکرٹری یونس خان بونیری کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری لوگ ہے اور اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں پی ڈی ایم کا حصہ رہیں یا نہیں لیکن جمہوریت اور جمہوری اداروں کی مظبوطی کے لیئے ہماری جدوجہد جاری رہیگی.پارٹی کے صوبائی مشاورتی کونسل کے ممبران سے مشاورت کے بعد مفتاح اسمٰعیل کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے. ہمارا مقصد سلیکٹیڈ حکمرانوں کا ہر محاز پر راستہ روکنا ہے اس موقع پر نواز لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے اے این پی کی جانب سےحمایت پر انکا شکر یہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ اے این پی کےووٹ اور سپورٹ سےانشااللہ کامیاب ہونگے لسانی یا مسلکی بنیادوں پر فراہمی آب نہیں ہونی چاہیئے نوازشریف مضبوط وفاق کےحامی ہیں ن لیگ نے ووٹ کےساتھ ووٹر کو بھی عزت دی ہے بجلی گیس مواصلات کےشعبوں میں نوازشریف نے کام کیاہے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایک مہینہ قبل بلدیہ ٹاون میں ایک ووٹر نےنوازشریف کو چور کہا جواب میں مجھ سےگالی نکل گئی جو نہیں ہونا چاہئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے ابھی ہمیں جواب نہیں ملا ہم نے پانچ سال چینی کی قیمت 55 روپے برقرار رکھی عمران خان نے پاکستان کی معیشت تباہ کردی ہے۔اس موقع پر اے این پی سندھ کے نائب صدر اور امیدوار برائے این اے 249 حاجی اورنگزیب بونیری کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری لوگ ہے. اور ہماری پارٹی میں تمام فیصلے مشاورت سے کیئے جاتے ہیں. اے این پی کی قیادت آپنے فیصلوں میں آزاد ہے. ہم نے نہ تو پہلے کسی سے ڈیکٹیشن لی ہے اور نہ آئندہ لینگے. پارٹی تنظیم ہی ہماری فیصلہ کن باڈی ہے. پارٹی تنظیم نے جو فیصلہ کیا ہے ہم ان فیصلوں کے پابند ہیں امید ہے کہ مسلم لیگ ن این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی. اے این پی کے کارکنان اور ہمدردوں سمیت حلقے کے تمام باشعور عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسمٰعیل کو ووٹ دے کر کامیاب کرے مسلم لیگ ن کے صوبائ جنرل سیکرٹری مفتاح اسمٰعیل نے این پی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا.