شہلا رضا نے شمیم ممتاز کو ڈے کئیر سینٹر و وومن کمپلینٹ سیل کا دورہ کروایا

صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا سے سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کی چئیرپرسن شمیم ممتاز کی ملاقات بچوں کے تحفظ Child Protection پر تبادلہ خیال سیدہ شہلا رضا نے شمیم ممتاز کو ڈے کئیر سینٹر و وومن کمپلینٹ سیل کا دورہ بھی کروایا سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی میں موجود نابالغ بچیوں کو مناسب دیکھ بھال کے لیے دارالامان میں منتقل کیا جائے,  سیدہ شہلا رضا ملاقات میں سیکریٹری ترقی نسواں سندھ انجم اقبال جمانی, ایڈیشنل سیکریٹری نثار حسین اور سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کی ڈائریکٹر فوزیہ بھی موجود تھیں کراچی 06 اپریل۔ صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا سے سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کی چئیرپرسن شمیم ممتاز نے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکریٹری ترقی نسواں سندھ انجم اقبال جمانی, ایڈیشنل سیکریٹری نثار حسین اور سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کی ڈائریکٹر فوزیہ بھی موجود تھیں. ملاقات میں بچوں کے تحفظ Child Protection پر تبادلہ خیال کیا گیا. صوبائی وزیر سیدہ شہلا رضا نے محکمہ ترقی نسواں کی کارکردگی بتاتے ہوئے سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کی چئیرپرسن شمیم ممتاز سے کہا کہ اتھارٹی میں موجود نابالغ بچیوں کو محکمہ ترقی نسواں سندھ کے ماتحت دارالامان میں منتقل کیا جائے. انہوں نے کہا کہ نابالغ بچیوں کے بہتر تحفظ و بہتر تربیت کے لیے دارالامان میں علیحدہ جگہ مختص کی جائے گی. انہوں نے کہا کہ سندھ بھر کی خواتین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں اور قانون سازی و عملدرآمد پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں.سیدہ شہلا رضا نے شمیم ممتاز کو ڈے کئیر سینٹر و وومن کمپلینٹ سیل کا دورہ بھی کروایا. ہینڈآﺅ ٹ نمبر 393۔۔۔ایس اے