ڈاکٹر عبد القادر سومرو صوبہ سندھ کے پہلے ڈاکٹر تھے، جنہوں نے کورونا وبا کی پہلی لہر کے دوران مریضوں کی خدمت کرتے ہوئے شہادت کا مرتبہ حاصل کیا : گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ڈاکٹر عبد القادر سومرو کے پہلے یومِ شہادت کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ملک کے دوسرے اور صوبہ سندھ کے پہلے ڈاکٹر ہیں جنہوں نے کورونا وبا کی پہلی لہر کے دوران مریضوں کی خدمت کرتے ہوئے شہادت کا مرتبہ حاصل کیا۔  انسانیت کی خدمت کے لئے ان کا کردار بہت مثالی رہا اور انہوں نے اپنے پیشہ وارانہ فرائض انتہای جانفشانی اور خلوص نیت سے ادا کئے۔ کورونا کی وباءکا مقابلہ کے لئے ڈاکٹر و پیرا میڈیکل اسٹاف نے فرنٹ لائن سولجرز کا کردار ادا کیا ہے جو کہ انسانی خدمت کی اعلی مثال ہے۔