این سی او سی اجلاس : تعلیمی ادارے عید تک بند رکھنے کی تجویز دیدی گئی : سندھ کا تعلیمی ادارے عید تک بند رکھنے کی تجویز پر اتفاق

اسلام آباد : این سی او سی اجلاس میں تعلیمی ادارے عید تک بند رکھنے کی تجویز دیدی گئی ، سندھ نے تعلیمی ادارے عید تک بند رکھنے کی تجویز پر اتفاق کیا ہے جبکہ پنجاب نے مخالفت کردی۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت وزرائے تعلیم کا اجلاس این سی او سی میں جاری ہے۔ اجلاس میں وزرائے تعلیم و صحت ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق این سی او سی اجلاس میں تعلیمی ادارے عید تک بند رکھنے کی تجویزدی گئی ہے،اجلاس میں سندھ تعلیمی ادارے عید تک بند رکھنے کی تجویز پر متفق ہو گیا،ذرائع کے مطابق سعید غنی کاکہناہے کہ تعلیمی ادارے عید تک بند رہنے چاہیے، کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، جہاں کیسز کی شرح زیادہ ے وہی تعلیمی ادارے بند کیے جائیں۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہاکہ طلبا کے لیے تعلیم کا ضیاع پریشان کن ہے،صرف ہائی رسک علاقوں کے اداروں کو بند کیا جائے۔