ڈاکٹر ماہا مبینہ خودکشی کیس، ملزمان پر فرد جرم ایک بار پھر موخر

کراچی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے ڈاکٹر ماہا شاہ مبینہ خودکشی کیس کی سماعت میں ملزمان پر فرد جرم ایک بار پھر موخر کردی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ڈاکٹر ماہا شاہ مبینہ خودکشی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تمام ملزمان کو 24 اپریل کوطلب کر لیا اور حکم دیا کہ ملزمان پر 24 اپریل کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق کیس میں مرکزی ملزمان وقاص اور جنید نے تاحال اپنا ڈی این اے نہیں کروایا ہے۔ کیس کے چالان میں وقاص اور جنید کو مرکزی ملزمان قرار دیا گیا ہے، واقعے کا مقدمہ گزری تھانے میں درج ہے۔