پیوٹن نے2036تک اپنے صدر رہنے کی راہ ہموار کر لی

پیوٹن نے2036تک اپنے صدر رہنے کی راہ ہموار کر لی

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدارتی مدت سے متعلق نئے قانون پر دستخط کر دیے ہیں جس کے تحت وہ پانچویں اور چھٹی بار بھی صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔

صدر ولادیمیر پیوٹن چوتھی بار روس کے صدر بنے ہیں اور ان کی یہ مدت2024 کو ختم ہوگی۔ پیوٹن 1999 سے 2008 تک دو بار روس کے صدر رہے۔

بعداازاں 2012 اور 2018 میں صدارتی انتخاب جیت کر تیسری اور چوتھی بار روس کے صدر بنے ہیں۔

نئے قانون کے تحت ولادیمیرپیوٹن روس میں اگلی دو مدت کیلئے ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ صدارت کیلئے حصہ لے سکیں گے اور اگر منتخب ہوگئے تو وہ 2036 تک روس کے صدر رہ سکتے ہیں۔

گزشتہ سال صدارتی مدت کے قانون میں تبدیلی کیلئے روسی عوام سے ریفرنڈم میں منظوری لی گئی تھی اور نئے قانون کا بل گزشتہ ماہ ہی روسی پارلیمان میں بھی منظور کر لیا گیا تھا۔

روسی آئین کے مطابق کوئی بھی شخص صرف دو بار ہی 6،6 سال کی مدت کیلئے صدارت کے عہدے پر رہ سکتا تھا۔

تاہم اب مذکورہ آئینی اصلاحات میں پیوٹن کے عہدہ صدارت پر رہنے کی مدت کو صفر کردیا گیا ہے لہٰذا وہ مزید 2 بار عہدہ صدارت پر براجمان ہونے کے اہل ہوگئے ہیں۔

دو دہائیوں سے برسر اقتدار رہنے والے صدر پوتن سوویت ڈکٹیٹر جوزف اسٹالن کے بعد دوسرے کریملن رہنما ہیں جو ملکی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک اقتدار میں ہیں۔

Courtesy hum news