ای او بی آئی پنشن کم از کم بنیادی تنخواہ کے مساوی کی جائے: اظفر شمیم تمام دفاتر میں ہیلپ ڈیسک قائم اور ہیلتھ کارڈ کا اجراء جلد از جلد کیا جائے: قاضی عبدالجبار ای او بی آئی کی سرمایہ کاری کا آڈٹ کراکے پینشنرز کے تحفظات کو دور کیا جائے: متین خان

ای او بی آئی پینشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین(ایپوا) اظفر شمیم نے مطالبہ کیاکہ موجودہ پینشن8,500/- رو پے کو فوری طور پر کم از کم بنیادی تنخواہ کے مساوی کیا جائے اور ہیلتھ کارڈ کا اجراء جلد از جلد کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ای او بی آئی پینشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (ایپوا) کی رجسٹریشن ہو گئی ہے۔اس موقع پرایپوا کے صدر قاضی عبدالجبار، متین خان،چیف کوارڈینیٹر (ایپوا)شفیق غوری،جنرل سیکر یٹری علمداررضا،شمسُ الضحیٰ زبیری، رضا حیدر، ممبر ان یگزیکٹیو کمیٹی عبد الحمید ہارون، اختر بھوپالی اور الطاف مجاہد نے بھی خطاب کیااورکہا کہ ای او بی آئی کے تمام دفاتر میں ہیلپ ڈیسک قائم کئے جائیں تاکہ پینشن اور دیگر امور کے لئے آنے والے افراد اور ان کے اہلِ خانہ کو سہولت میسر آسکے، اسی طرح ای او بی آئی میں رجسٹرڈ افراد ریٹائرمنٹ کے بعد جب پینشن کے حصول کے لیئے کلیم داخل کرتے ہیں تو مقررہ مدت چالیس (40) دن میں پینشن کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے کیونکہ تاخیر سے پینشن کے اجراء کی صورت میں پینشنرز کو شدید ذہنی اذیت اور مالی مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ کنٹریبوشن کی عدم ادائیگی کے معاملے کو پینشن کی ادائیگی میں رکاوٹ کے بجائے سالانہ بنیاد پر ایمپلائر(employer) اور ایمپلائز (employees) کو آگاہ کیا جائے تاکہ ریٹائرمنٹ کے بعد پینشن کے حصول میں ورکرز کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔چیف کوارڈینیٹر (ایپوا)شفیق غوری نے مطالبہ کیا کہ ادارے کو ایس او پی(SOP) کے مطابق چلانے کے بجائے ای او بی آئی کے ایکٹ میں ترمیم کے لیئے فوری اقدامات کئے جائیں نیز ای او بی آئی کے مختلف اداروں میں سرمایہ کاری کا فرانزک آڈٹ کراکے پینشنرز کے تحفظات کو دور کیا جائے مقررین نے ای او بی آئی پینشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (ایپوا) کی رجسٹریشن پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کور کمیٹی خصوصاًتمام پینشنرز کو مبارک باد دیاجلاس میں طے پایا کہ ایپوا افہام و تفہیم کی پالیسی پر گامزن رہتے ہوئیجلد ہی حکومتی اعلیٰ حکام سے ملاقات کرے گی تاکہ پینشنرز کے دیرینہ مطالبات کو حل کرانے میں پیش رفت یقینی ہو سکے۔