چھٹا نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ : ایس کیو جی شاندار اور لاجسٹک لائنز نے کواٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

 کراچی (اسپوٹس رپورٹر) چھٹے نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دومیچزکا فیصلہ ایس کیوجی شاندار نے ایف سی جی کنگ کو اورلاجسٹک لائنز نے اے آرجی گلوریزکو 8-8 وکٹوں سے شکست دیکر کواٹرفائنل میں جگہ بنالی، اس موقع پرنیشنل بینک کےEVP  حکیم لغاری نے فیصح الرحمن اور سہیل زمان کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا انکے ہمراہ انورفاروقی،عرفان الدین اور دیگر موجودتھے، ہل پارک کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں ایف سی جی کنگ کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے 4 اوورز قبل ہی 73 رنز پرآل آوٹ ہوگئی،شبیر احمد نے 13 گیندوں پر 24 رنز بناکر نمایا ں رہے،جبکہ سمیرسلیم اور محمدعلی نے 7-7 رنز دیکر اور فیصح الرحمن نے8 رنز دیکر 2-2  کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،جواب میں ایس کیوجی نے 8 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف مکمل کیا،فیصح الرحمن نے 12 گیندوں پر 24 رنر اور سبطین رضانے 18 گیندوں پر 23 رنز بنائے،دوسرے میچ میں لاجسٹک لائنز نے اے آرجی گلوریزکو 8 وکٹوں سے شکست دی، لانڈھی جمخانہ گراؤنڈ پراے آرجی گلوریز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے، مقرررہ اوورز میں چاروکٹوں پر  122 رنز اسکور کیا سد عابد حسین نے 60 گیندوں پر 52 رنز بنانے والے واحد کھلاڑی تھے،جبکہ سراج الدین نے  22 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،جواب میں لاجسٹک لائنز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر10 اوورز میں  باآسانی مطلوبہ ہدف پورا کیا،سہیل زمان نے 32 گیندوں پر 50 رنز سہیب راٹھور نے 16 گیندو ں پر 28 رنز اور سید عمیر علی نے 8 گیندوں پر 24 رنز بنائے،