چھٹا نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ : حرعباس اور راحیل شیخ مین آف دی میچ

کراچی (اسپوٹس رپورٹر) چھٹا نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کے سی سی اے کرکٹ گراؤنڈ پر آئی ایف آر جی یونا ئٹیڈنے کمپلائنس ڈیفنڈر کو سنسی خیز مقابلے کے بعد 12 رنز سے شکست دی،اس میچ میں نیشنل بینک کے راشدعلی نے حرعباس اور راحیل شیخ کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا،اس موقع پر سمیرسلیم،سلمان کاظمی اور دیگر موجو دتھے کمپلائنس ڈیفنڈر نے ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا،آئی ایف آر جی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 153 رنز بنائے،حرعباس نے 58 گیندوں پر86 رنز کی شاندار انگیز کھیلی جبکہ محمد فاروق نے 29 رنز دیکر اور اکرم علی قریشی نے 39 رنز دیکر 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،جواب میں کمپلائنس ڈیفنڈر کو مشکلات کا سامنا رہااوپنرز ناکام رہے،مقرررہ اوورز میں 141 رنز پر آل آوٹ ہوگئی، ساتویں وکٹ کی شراکت میں عبدالرزاق نے 29 گیندوں پر 44 رنز اور فیضان اکرم نے 39 گیندوں پر 35 رنز بنائے،زیشان صدیقی نے 15 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،دوسرے میچ میں ایس بی اے گروپ نے اے آر جی گلوریز کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی،ایس بی اے نے بھی ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا،جو درست ثابت ہوا،اے آر جی گلوریز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے16 ویں اوورمیں 82 رنز پر آل اوٹ ہوگئی،سید عابدحسین نے33 رنز طحہ اویس 20 رنز بناکر نمایا رہے،عدیل ناصر میر نے 26 رنز دیکرتین وکٹ افتخار احمد نے 12 رنز دیکراور راحیل شیخ نے 15 رنز دیکر 2-2 وکٹ حاصل کی،جواب میں ایس بی اے کی ٹیم نے بڑی آسانی کے ساتھ 7 ویں اوورمیں ایک کھلاڑی کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کیا،راحیل شیخ نے 30 گیندوں پر 54 رنز کی بہترین انگیز کھیلی،علی مہدی نے ایک وکٹ حاصل کی،