غیور ووٹر ووٹ کی عزت بحال کروانے کیلئے کراچی کی رونقیں بحال کرنیوالے میاں محمد نواز شریف کا ساتھ دیں : یاسر عدیل شیخ صوبائی صدر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) سندھ

حلقہNA-249 کے غیور ووٹر ووٹ کی عزت بحال کروانے کے لئے کراچی کی رونقیں بحال کرنیوالے میاں محمد نواز شریف کا ساتھ دیں، کراچی ایم ایس ایف(ن)کے نوجوان انتخابی عمل پر مکمل پہرہ دیں. سندھ میں محترمہ مریم نواز شریف کی کامیابیوں کا آغازکراچی سے ہوگا اور کشمور تک پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی کامیابی تک جاری رہے گا۔ یاسر عدیل شیخ صوبائی صدر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) سندھ
کراچی : صوبائی صدرمسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ اورکراچی کے صوبائی اسمبلی کے حلقے PS-102 سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار یاسر عدیل شیخ نے کراچی ڈویژن کے صدر سردار محمد سہیل جنرل سیکریٹری عادل عمران، فنانس سیکریٹری محسن شاہ اور ایم ایس ایف ضلع کیماڑی کے صدر عبد الرحمن کے ہمراہ کراچی کے حلقہ NA-249 کے ضمنی انتخاب کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل کے مرکزی انتخابی دفتر کا دورہ کیا اور حلقے کے ووٹرز سے انفرادی ملاقاتیں بھی کیں. مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) کے صوبائی ڈویژنل اور ضلعی رہنماؤں نے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل کے ہمراہ یونین کونسل نمبر31 بلدیہ ٹاؤن میں کارنر میٹنگ سے بھی خطاب کیا. پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مقامی رہنماؤں کی طرف سے منعقدہ کارنر میٹنگ میں قائد میاں محمد نواز شریف کے نامزد امیدوار مفتاح اسماعیل، مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ، ایم ایس ایف(ن) کراچی ڈویژن کے صدر سردار محمد سہیل، مسلم لیگ(ن) سندھ کے سینئر نائب صدر حاجی شرافت اکا خیل، کراچی ڈویژن ایم ایس ایف(ن) کے جنرل سیکریٹری عادل عمران اور سابق پارلیمانی لیڈر امان اللہ نے بھی خطاب کیا. مسلم لیگ(ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کراچی کے شہری میاں محمد نواز شریف کو ووٹ کی طاقت سے مضبوط بنائیں تاکہ کراچی کو ایک مرتبہ پھر روشنیوں کا شہر بناسکیں.اس حلقے سے مسلم لیگ(ن) کی کامیابی سندھ کے عوام کی خوشحالی کا پیغام ثابت ہوگی. ضلع غربی کے عوام شیر کو ووٹ دیں اپنے عزیز رشتہ داروں کو شیر پر نشان لگانے کے لئے ان کے ساتھ رابطے کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ حلقہ NA-249 کے سو فیصد ووٹ قائد نواز شریف کے شیر کے ڈبے سے نکلیں. مسلم لیگ(ن) کی انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے کہا کہ حلقہNA-249 کے غیور ووٹر ووٹ کی عزت بحال کروانے کے لئے کراچی کی رونقیں بحال کرنیوالے میاں محمد نواز شریف کا ساتھ دیں. ضلع غربی ایم ایس ایف(ن)کے نوجوان انتخابی عمل پر مکمل پہرہ دیں. سندھ میں محترمہ مریم نواز شریف کی کامیابیوں کا آغاز ان شا اللہ کراچی سے ہوگا اور کشمور تک پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی کامیابی تک جاری رہے گا.