یوسف رضا گیلانی کی کنگری ہاؤس آمد : پیر پگارا سید صبغت اللہ شاہ کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے نائب صدر اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کی کنگری ہاؤس آمد سید یوسف رضا گیلانی نے پیر پگارا سید صبغت اللہ شاہ کی اہلیہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کی۔  سید یوسف رضا گیلانی کی پیر پگارا کی اہلیہ کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی، سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ ان کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی نے بھی پیر سید صبغت اللہ اور پیر صدرالدین سے تعزیت کی۔