اداکار عدنان شاہ ٹیپو اور سنگر و میوزیشن بلال مقصود کی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی آمد، کرونا ویکسین لگوا لی

پاکستان کے معروف سنگر و میوزیشن بلال مقصود نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی سے کرونا ویکسین لگوا لی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج میں نے بھی آرٹس کونسل کراچی سے کرونا سے بچاو کی ویکسین لگوا لی ہے۔میں تمام لوگوں کو مشورہ دونگا کہ ویکسینیشن کیلئے آرٹس کونسل تشریف لائیں۔آرٹس کونسل کراچی میں بہت صاف ستھرا ماحول ہے، احمد شاہ اور آرٹس کونسل کے جو انتظامات ہیں وہ قابلِ تحسین ہیں ۔ ویکسینیشن کو نظرانداز نہ کریں یہ بہت اہم ہے ۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں کرونا سے بچاو کی ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری۔
 معروف اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے بھی آرٹس کونسل کراچی سے کرونا ویکسین لگوا لی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل اور سندھ حکومت نے ویکسینیشں کے جو انتظامات کیے ہیں وہ بہترین ہیں۔نہ صرف آرٹسٹ مستفید ہورہے ہیں بلکہ ان کے اقارب بھی اس سہولت سے استفادہ کر رہے ہیں۔میں آرٹس کونسل اور سندھ گورنمنٹ کے اس نوبل اقدام کو سپورٹ کرتا ہوں۔