سعودی عرب : ریاض میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے مقامی ہوٹل میں “استقبال رمضان” کی پرنور تقریب کا انعقاد

ریاض ( ناظم علی عطاری) رمضان المبارک اللہ تعالٰی کی طرف سے ایک معزز اور بابرکت مہینے کی آمد آمد ہے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے مقامی ہوٹل میں ” استقبال رمضان ” کی پرنور تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی عہدیداروں اور صحافیوں نے شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا جبکہ نعت معرف صحافی عابد شعمون چاند نے پیش کرکے سامعین سے خوب داد وصول کی نظامت کے فرائض پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے جنرل سیکرٹری راشد منہاس نے اپنے مخصوص انداز میں سر انجام دیتے ہوئے معزز مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان نے کہا کہ رمضان المبارک باطنی اصلاح اور اللہ کو راضی کرنے کا مہینہ ہے ماہ مبارک میں اپنے اردگرد مفلس اور ضرورت مند افراد کی مدد کر کے اللہ رب العزت کی حقیقی برکتوں سے مستفید ہوا جا سکتا ہے یہی اس ماہ کی فیوض و برکات سمیٹنے کا سنہری موقع ہے ریاض ریجن کے صدر میاں طارق جنید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بابرکت مہینے میں ہمیں چاہیے کہ ہم خود کو اللہ تعالٰی کی رضا کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں یہ ہی ہمارا سرمایہ حیات ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب میں رمضان المبارک کے ابتدائی ایام میں مستحقین کے لیے اشیاء روز مرہ کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ریاض ریجن کے چیئرمین ملک راشد پرویز اعوان نے کہا کہ روزے کا اصل مقصد باطن کی اصلاح یعنی نفس کی تربیت اللہ کے بغیر نا ممکن ہے ہمیں چاہیے کہ اس ماہ کی برکتوں سے سرفراز ہو کر اپنی زندگی اور آخرت کو سنوار لیں اللہ تعالٰی ہم سب کو اس ماہ صیام کی رحمتوں اور برکتوں سے نوازتا رہے آمین تقریب سے سرپرست اعلی رانا محمد اشرف ، رانا طارق محمود ، راشد منہاس ، نور خان شنواری ، رانا سلطان ، عبدالقیوم گنگ ، ملک لیاقت حسین ، شبیر سپرا ، ملک مکرم نصیر ، اسامہ جنید ، مزمل حسین سپرا، عبدالغنی ، اسلم کھوکھر اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے رمضان المبارک کی فضیلت پر روشنی ڈالی اور رمضان المبارک میں اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی تقریب کے آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالٰی اس رمضان کے صدقہ بنی نوع انسان کو کرونا وباء سے جلداز جلد چھٹکارا عطا فرمائے اور پاک سعودی دوستی کو مضبوط سے مضبوط بنائے آمین